Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 21 · Chapter 1853

آداب اور اجازت طلب کرنا

نامناسب نام تبدیل کرنا

3 hadiths in this chapter

2766

Silsila Sahiha #2766

Sahih

-" انت جميلة".-" أنت جميلة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”عاصیہ“ کا نام تبدیل کر دیا اور فرمایا: ”تو جمیلہ ہے۔“

2767

Silsila Sahiha #2767

Sahih

-" انت سهل".-" أنت سهل".

اردو ترجمہ · Urdu

سعید بن مسیب اپنے باپ سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”تیرا کیا نام ہے؟“ اس نے کہا: حزن۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو سہل ہے۔“ اس نے کہا: نہیں سہل تو بےوقعت ہوتا ہے اور اسے حقیر و معمولی سمجھا جاتا ہے۔ سعید کہتے ہیں: میں یہ خیال کرتا ہوں کہ ہمیں سختیوں و درشتیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

2768

Silsila Sahiha #2768

Sahih

-" لا تزكوا انفسكم، فإن الله هو اعلم بالبرة منكن والفاجرة، سميها زينب".-" لا تزكوا أنفسكم، فإن الله هو أعلم بالبرة منكن والفاجرة، سميها زينب".

اردو ترجمہ · Urdu

محمد بن عمرو بن عطا کہتے ہیں: میں سیدہ زینت ابوسلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا، انہوں نے مجھ سے میری بہن کا نام پوچھا۔ میں نے کہا: اس کا نام ”بَرَّہ“ ہے۔ انہوں نے کہا: یہ نام تبدیل کر دو، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سیدہ زینب بنت حجش سے شادی کی، تو اس کا نام ”بَرَّہ“ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تبدیل کر دیا اور اس کا نام زینب رکھا۔ (‏‏‏‏ ‏‏‏‏واقعہ یوں ہے، جیسا کی سیدہ زینب نے بیان کیا:) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سیدہ ام سلمہ سے شادی کی تو اس کے پاس گئے، میرا نام ”بَرَّہ“ تھا، جب اس نے مجھے برہ کہہ کر پکارا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے آپ کا تزکیہ مت کرو، اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ تم میں سے کون صالحہ ہے اور کون فاجرہ، ان کا نام زینب رکھ دو۔“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اب یہ زینب ہے (‏‏‏‏ نہ کہ برہ) میں نے اسے کہا: میرا نام؟ اس نے کہا: تو بھی اسی طرح تبدیل کر دے، جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا، یعنی اس کا نام زینب رکھ دے۔