Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 21 · Chapter 1848

آداب اور اجازت طلب کرنا

صحابہ کا اپنی پسند و ناپسند پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ترجیح دینا

1 hadith in this chapter

2761

Silsila Sahiha #2761

Sahih

-" انا اكبر منك سنا، والعيال على الله ورسوله، واما الغيرة، فارجو الله ان يذهبها".-" أنا أكبر منك سنا، والعيال على الله ورسوله، وأما الغيرة، فأرجو الله أن يذهبها".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو (‏‏‏‏ ‏‏‏‏‏‏‏‏ان کی بیوی) سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: آپ مجھے کس کے سپرد کر کے جا رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: اے اللہ! بیشک تو ام سلمہ کے حق میں مجھ سے بہتر ہے۔ جب وہ فوت ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام سلمہ کو پیغام نکاح بھیجا۔ انہوں نے جواباً کہا: میری عمر زیادہ ہو گئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تجھ سے بڑا ہوں، تیرے بچے اللہ اور اس کے رسول کے سپرد اور رہا مسئلہ جوش و ناگواری (‏‏‏‏اور غصے میں آ جانے کا) تو مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے ختم کر دے گا۔“ بالآخر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے شادی کر لی اور ان کی طرف دو چکیاں اور پانی کا ایک گھڑا بھیجا۔