Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 21 · Chapter 1841

آداب اور اجازت طلب کرنا

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرزندان امت کے حق میں ان سے بڑھ کر رحمدل تھے، غیر محرم مرد و زن کا ایک دوسرے کے کندھے یا سر پر ہاتھ پھیرنا کیسا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عورتوں سے بیعت لینے کا طریقہ

1 hadith in this chapter

2753

Silsila Sahiha #2753

Sahih

-" إني لا اصافح النساء إنما قولي لمائة امراة كقولي لامراة واحدة".-" إني لا أصافح النساء إنما قولي لمائة امرأة كقولي لامرأة واحدة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں چند عورتوں کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آپ کی بیعت کرنے کے لیے آئی۔ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم اس بات پر آپ کی بیعت کرتی ہیں کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی، چوری نہیں کریں گی، زنا نہیں کریں گی، اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی، بہتان نہیں گھڑیں گی اور نیکی کے معاملے میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(‏‏‏‏ٹھیک ہے) لیکن طاقت و قدرت کے مطابق۔“ ہم نے کہا: اللہ اور اس کا رسول تو ہم پر ہمارے نفسوں کی بہ نسبت بھی زیادہ رحم کرنے والے ہیں۔ اے اللہ کے رسول! اب آئیں (‏‏‏‏اور ہاتھ بڑھائیں) تاکہ ہم بیعت کر سکیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا، میرا تو سو عورتوں سے قول و اقرار، ایک عورت سے قو ل و اقرار کی طرح ہے۔