Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 21 · Chapter 1801

آداب اور اجازت طلب کرنا

چھینک کے آداب

2 hadiths in this chapter

2706

Silsila Sahiha #2706

Sahih

- (إذا عطس احدكم فحمد الله فشمتوه، وإن لم يحمد الله عز وجل فلا تشمتوه).- (إذا عَطَسَ أحدكم فَحَمِدَ الله فَشَمِّتُوه، وإن لم يَحْمَدِ الله عز وجل فلا تُشَمِّتُوهُ).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس گیا، وہ بنت ام الفضل کے گھر میں تھے، جب مجھے چھینک آئی تو ابوموسیٰ نے مجھے «يرحَمك الله» (کہہ کر) دعا نہیں دی، لیکن جب بنت ام الفضل کو چھینک آئی تو انہوں نے اسے دعائیہ جواب دیا۔ میں نے واپس جا کے اپنی ماں کو ساری بات بتا دی۔ جب ابو موسیٰ، میری ماں کے پاس آئے تو انہوں نے پوچھا: میرے بیٹے نے چھینکا تو تو نے «يرحمك الله» نہیں کہا اور جب فلاں کو چھینک آئی تو تو نے اسے دعا دی، (‏‏‏‏اس فرق کی کیا وجہ ہے)؟ انہوں نے کہا: تیرے بیٹے نے چھینکا تو تھا لیکن اس نے «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ» نہیں کہا تھا، اس لیے میں نے دعائیہ کلمات نہیں کہے اور ام الفضل کی بیٹی نے چھینکا اور «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ» کہا، اس لیے میں نے «يرحَمك الله» کہا اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”جب کسی کو چھینک آئے اور وہ «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ» کہے تو تم (‏‏‏‏ «يرحَمك الله» کہہ کر) اسے دعا دیا کرو اور اگر وہ «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ» نہ کہے تو تم بھی اسے دعا نہ دو۔“ (‏‏‏‏یہ حدیث سن کر) اس نے کہا: تو نے اچھا کیا، بہت اچھا کیا۔

2707

Silsila Sahiha #2707

Sahih

-" كان إذا عطس حمد الله، فيقال له: يرحمك الله، فيقول: يهديكم الله ويصلح بالكم".-" كان إذا عطس حمد الله، فيقال له: يرحمك الله، فيقول: يهديكم الله ويصلح بالكم".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن جعفر ذوالجناحین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب چھینکتے تو «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ» کہتے۔ تو جب جواباً «يرحَمك الله» کہا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ” «يهديكم الله و يصلح بالكم» ‏‏‏‏اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارے حالات کی اصلاح فرمائے۔“