Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 21 · Chapter 1783

آداب اور اجازت طلب کرنا

یہ منع ہے کہ آدمی کے جسم کے بعض حصے پر دھوپ اور بعض پر سایہ پڑ رہا ہو

3 hadiths in this chapter

2678

Silsila Sahiha #2678

Sahih

-" إذا كان احدكم في الفيء، فقلص عنه الظل وصار بعضه في الشمس وبعضه في الظل فليقم".-" إذا كان أحدكم في الفيء، فقلص عنه الظل وصار بعضه في الشمس وبعضه في الظل فليقم".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی سائے میں بیٹھا ہو اور سایہ سمٹ جانے کی وجہ سے اس کے بعض وجود پر دھوپ پڑنے لگے اور بعض پر سایہ، تو وہ وہاں سے ا‏‏‏‏ٹھ جائے۔“

2679

Silsila Sahiha #2679

Sahih

- (نهى ان يجلس بين الضح والظل، وقال: مجلس الشيطان).- (نهى أنْ يجلسَ بين الضَّحِّ والظل، وقال: مجلس الشيطان).

اردو ترجمہ · Urdu

صحابی رسول بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ‏‏‏‏ نے آدمی کو اس طرح بیٹھنے سے منع فرمایا کہ اس کے جسم کا کچھ حصہ دھوپ میں ہو اور کچھ سائے میں اور فرمایا: ”یہ تو شیطان کی بیٹھک ہے۔“

2680

Silsila Sahiha #2680

Sahih

-" تحول إلى الظل".-" تحول إلى الظل".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا قیس بن ابوحازم اپنے باپ سے رو ایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں دھوپ میں بیٹھا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا اور فرمایا: ”سائے میں بیٹھ جا۔“