Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 21 · Chapter 1772

آداب اور اجازت طلب کرنا

غیر مسلموں کو سلام کہنا

3 hadiths in this chapter

2655

Silsila Sahiha #2655

Sahih

-" إذا مررتم باليهود فلا تسلموا عليهم وإذا سلموا عليكم فقولوا: وعليكم".-" إذا مررتم باليهود فلا تسلموا عليهم وإذا سلموا عليكم فقولوا: وعليكم".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوبصره غفاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وه کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم یہودیوں کے پاس سے گزرو تو انہیں سلام نہ کہو اور اگر وه تمہیں سلام کہیں تو جواب میں صرف «وعليكم» ”‏‏‏‏اور تم پر بھی ہو“ کہو۔

2656

Silsila Sahiha #2656

Sahih

-" إذا لقيتم المشركين (وفي رواية اهل الكتاب) فلا تبدءوهم بالسلام، وإذا لقيتموهم في طريق فاضطروهم إلى اضيقها".-" إذا لقيتم المشركين (وفي رواية أهل الكتاب) فلا تبدءوهم بالسلام، وإذا لقيتموهم في طريق فاضطروهم إلى أضيقها".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم مشرکوں (‏‏‏‏اور ایک روایت کے مطابق اہل کتاب) سے ملو تو انہیں سلام کرنے میں پہل نہ کرو اور اگر کسی راستے میں ان سے ملاقات ہو جائے تو انہیں تنگ راستے کی طرف مجبور کر دو۔“

2657

Silsila Sahiha #2657

Sahih

-" لا تبدءوا اليهود والنصارى بالسلام وإذا لقيتم احدهم في طريق، فاضطروهم إلى اضيقه".-" لا تبدءوا اليهود والنصارى بالسلام وإذا لقيتم أحدهم في طريق، فاضطروهم إلى أضيقه".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہودیوں اور عیسائیوں کو سلام کرنے میں پہل نہ کرو، اگر راستے میں کسی (‏‏‏‏یہودی یا عیسائی) سے ٹکراؤ ہو جائے تو اسے تنگ راستے کی طرف مجبور کر دو۔“