Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 21 · Chapter 1755

آداب اور اجازت طلب کرنا

محبوب کو محبت کی خبر دینا

3 hadiths in this chapter

2609

Silsila Sahiha #2609

Sahih

-" إذا احب احدكم اخاه فليعلمه انه يحبه".-" إذا أحب أحدكم أخاه فليعلمه أنه يحبه".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے محبت کرے تو اسے بتلا دینا چاہیئے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے۔“

2610

Silsila Sahiha #2610

Sahih

-" إذا احب احدكم صاحبه فلياته في منزله، فليخبره بانه يحبه لله عز وجل".-" إذا أحب أحدكم صاحبه فليأته في منزله، فليخبره بأنه يحبه لله عز وجل".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں کوئی اپنے ساتھی سے محبت کرے تو وہ اس کے گھر جائے اور اسے بتلا دے کہ وہ اس سے اللہ عزوجل کے لیے محبت کرتا ہے۔“

2611

Silsila Sahiha #2611

Sahih

-" إذا احب الرجل الرجل فليخبر انه احبه".-" إذا أحب الرجل الرجل فليخبر أنه أحبه".

اردو ترجمہ · Urdu

مجاہد (‏‏‏‏تابعی) کہتے ہیں: ایک صحابی رسول کی مجھ سے ملاقات ہوئی، اس نے پیچھے سے میرے کندھے پکڑے اور کہنے لگا: آگاہ رہو! میں تم سے محبت کرتا ہوں۔ میں نے کہا: وہ ذات تجھ سے محبت کرے کہ جس کی خاطر تو نے مجھ سے محبت کی ہے۔ صحابی رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث نہ سنی ہوتی تو تجھے اپنی محبت کی اطلاع نہ دیتا: ”جب کسی آدمی کو کسی سے محبت ہو تو وہ اسے بتا دے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے۔“ مجاہد کہتے ہیں: پھر صحابی رسول نے مجھ پر ایک رشتہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک بچی ہے لیکن وہ کانی ہے۔