Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 20 · Chapter 1728

اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

سبیل اللہ کی اقسام

1 hadith in this chapter

2571

Silsila Sahiha #2571

Sahih

- (وما سبيل الله إلا من قتل؟! من سعى على والديه؟ ففي سبيل الله!، ومن سعى على عياله!، ففي سبيل الله، ومن سعى على نفسه ليعفها، ففي سبيل الله، ومن سعى على التكاثر؛ ففي سبيل الشيطان. وفي رواية: الطاغوت).- (وما سبيلُ الله إلاّ من قُتِل؟! من سعى على والديه؟ ففي سبيل الله!، ومن سعى على عيالهِ!، ففي سبيل الله، ومن سعى على نفسِهِ ليُعفَّها، ففي سبيل اللهِ، ومن سعى على التّكاثر؛ ففي سبيل الشيطان. وفي روايةٍ: الطاغوت).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، اچانک پہاڑی راستے سے ایک نوجوان آتے ہوئے دکھائی دیا، جب ہم نے ا‏‏‏‏س کو دیکھا تو کہا: کاش یہ نوجوان اپنی شباب و نشاط اور قوت و طاقت کو اللہ کی راہ میں وقف کر دیتا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری بات سنی تو فرمایا: ”کیا اللہ کی راہ میں وہی ہے جو شہید کر دیا جائے؟ جس نے اپنے والدین کے لیے محنت کی وہ اللہ کی راہ میں ہے، جس نے اپنے اہل و عیال کے لیے محنت کی وہ بھی اللہ کی راہ میں ہے، جس نے اپنے آپ کو پاکدامن رکھنے کے لیے تگ و دو کی وہ بھی اللہ کی راہ میں ہے۔ ہاں جس نے مال زیادہ اکٹھا کرنے کے لیے محنت کی وہ شیطان اور ایک روایت کے مطابق طاغوت کی راہ میں ہے۔“