Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 20 · Chapter 1715

اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

غرور و تکبر کا وبال

2 hadiths in this chapter

2556

Silsila Sahiha #2556

Sahih

- (لا يدخل الجنة من كان في قلبه مثقال حبة من خردل من كبر).- (لا يدخلُ الجنة من كان في قلبهِ مثقالُ حبّةٍ من خردلٍ من كِبرٍ).

اردو ترجمہ · Urdu

قاسم بن محمد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن حنظلہ رضی اللہ عنہ کا خیال ہے کہ سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ ایندھن کے کام آنے والی لکڑیوں کا گٹھا اٹھائے بازار سے گزرے، كسى نے (‏‏‏‏ ان پر اعتراض كرتے ہوئے ان کو) کہا: کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس سے بے پرواه نہیں کیا؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، ليکن میرا اراده ہے کہ اس کے ذریعے (‏‏‏‏اپنے نفس) سے تکبر کو دور کروں، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”ایسا شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی تکبر ہوا۔“

2557

Silsila Sahiha #2557

Sahih

-" قال الله عز وجل: الكبرياء ردائي والعزة إزاري، فمن نازعني واحدا منهما القيه في النار".-" قال الله عز وجل: الكبرياء ردائي والعزة إزاري، فمن نازعني واحدا منهما ألقيه في النار".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تکبر (‏‏‏‏ اور بڑائی) میری چادر ہے اور عزت (‏‏‏‏اور غلبہ) میرا ازار ہے، جس نے ان دونوں (‏‏‏‏اوصاف) میں سے کسی ایک کو مجھ سے کھینچنا چاہا، میں اس کو آگ میں پھینک دوں گا۔“