Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 20 · Chapter 1702

اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

پڑوسیوں کے حقوق

4 hadiths in this chapter

2540

Silsila Sahiha #2540

Sahih

-" ليس بمؤمن من لا يامن جاره غوائله".-" ليس بمؤمن من لا يأمن جاره غوائله".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص مومن نہیں، جس کی شرارتوں سے اس کا پڑوسی امن میں نہیں ہے۔“

2541

Silsila Sahiha #2541

Sahih

-" لا يستقيم إيمان عبد حتى يستقيم قلبه ولا يستقيم قلبه حتى يستقيم لسانه ولا يدخل رجل الجنة لا يامن جاره بوائقه".-" لا يستقيم إيمان عبد حتى يستقيم قلبه ولا يستقيم قلبه حتى يستقيم لسانه ولا يدخل رجل الجنة لا يأمن جاره بوائقه".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی آدمی کا ایمان اس وقت تک درست نہیں ہو سکتا، جب تک اس کا دل درست نہیں ہوتا اور کسی کا دل اس وقت تک صحیح نہیں ہو سکتا، جب تک اس کی زبان راہ راست پر نہیں آ جاتی اور ایسا شخص تو جنت میں داخل نہیں ہو گا کہ جس کے شرور سے اس کا ہمسایہ امن میں نہیں ہوتا۔“ ‏‏‏‏

2542

Silsila Sahiha #2542

Sahih

-" كم من جار متعلق بجاره يقول: يا رب! سل هذا لم اغلق عني بابه، ومنعني فضله؟".-" كم من جار متعلق بجاره يقول: يا رب! سل هذا لم أغلق عني بابه، ومنعني فضله؟".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کتنے ہی پڑوسی (‏‏‏‏ایسے ہوں گے جو) اپنے پڑوسی (‏‏‏‏کے حقوق کے سلسلے میں) لٹکے ہوئے ہوں گے۔ پڑوسی کہے گا: اے میرے رب! اس سے سوال کر کہ اس نے اپنا دروازہ مجھ سے کیوں بند کر دیا تھا اور بچا ہوا مال مجھ سے کیوں روک لیا تھا۔“ ‏‏‏‏

2543

Silsila Sahiha #2543

Sahih

-" من بنى بناء فليدعمه حائط جاره. وفي لفظ: من ساله جاره ان يدعم على حائطه فليدعه".-" من بنى بناء فليدعمه حائط جاره. وفي لفظ: من سأله جاره أن يدعم على حائطه فليدعه".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی کوئی عمارت تعمیر کرے تو وہ اپنے پڑوسی (‏‏‏‏کے گھر) کی دیوار پر تعمیر کر لے۔“ اور ایک روایت کے لفظ یہ ہیں: ”جو آدمی اپنے پڑوسی سے یہ مطالبہ کرے کہ وہ اس کی دیوار پر (‏‏‏‏اپنی عمارت کو) سہارا دینا چاہتا ہے تو وہ اس کو (‏‏‏‏یہ کام) کرنے دے۔“