Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 20 · Chapter 1662

اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

زیادہ آزمائشوں میں مبتلا ہونے والے لوگ

1 hadith in this chapter

2498

Silsila Sahiha #2498

Sahih

- (إن من اشد الناس بلاء الانبياء، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم).- (إنَّ من أشدِّ النَّاسِ بلاءً الأنبياء، ثمّ الذين يلونهم، ثمّ الذين يلونَهم، ثمّ الذين يلونَهم).

اردو ترجمہ · Urdu

حصین بن عبدالرحمن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے ابوعبیدہ بن حذیفہ سے سنا، وہ اپنی پھوپھی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتی ہیں: ہم چند عورتیں رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کی تیمارداری کرنے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئیں، بخار کی حرارت کی شدت کی وجہ سے ایک مشکیزہ آپ کی طرف لٹکا ہوا تھا، اس کا پانی آپ پر اور ایک روایت کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل پر گر رہا تھا۔ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر آپ اللہ سے دعا کریں تو آپ کو شفا دے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں میں سب سے سخت آزمائش انبیاء پر آتی ہے، پھر ان پر جو (‏‏‏‏مرتبے میں) ان کے قریب ہوں، پھر ان پر جو ان کے قریب ہیں، اور پھر ان پر جو ان کے قریب ہوں۔“