2475
Silsila Sahiha #2475
Sahih
- (اما ترضى ان اكون انا ابوك، وعائشة امك؟ قاله لبشر ابن عقربة حين بكى لاستشهاد ابيه).- (أما ترضى أن أكون أنا أبوك، وعائشة أمّكَ؟ قاله لبشرِ ابنِ عقربة حين بكى لاستشهاد أبيه).
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا بشر بن عقربہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میرا باپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی غزوہ میں شہید ہو گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے اور میں رو رہا تھا۔ آپ نے مجھے کہا: ”خاموش ہو جاؤ، کیا تو اس بات پر راضی نہیں ہو گا کہ میں تیرا باپ ہوں اور عائشہ تیری ماں۔“