Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 20 · Chapter 1638

اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

بطور مذاق جھوٹ بولنا منع ہے

1 hadith in this chapter

2473

Silsila Sahiha #2473

Sahih

-" اما إنك لو لم تعطيه شيئا كتبت عليك كذبة".-" أما إنك لو لم تعطيه شيئا كتبت عليك كذبة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر میں تشریف لائے، میں اس وقت بچہ تھا۔ جب میں کھیلنے کے لیے نکلنے لگا تو میری ماں نے کہا: اے عبداللہ! ادھر آؤ، میں تجھے کوئی چیز دیتی ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے کیا دینا چاہتی ہو؟“ اس نے کہا: میں اسے کھجور دوں گی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خبردار! اگر تو ا‏‏‏‏سے کچھ نہ دیتی تو یہ تیرے نامہ اعمال میں جھوٹ لکھا جاتا۔“