Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 20 · Chapter 1628

اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

سلام نہ کرنے والا انتہائی بخیل ہے

1 hadith in this chapter

2460

Silsila Sahiha #2460

Sahih

- (ما رايت الذي هو ابخل منك؛ إلا الذي يبخل بالسلام).- (ما رأيت الذي هو أبخل منك؛ إلا الذي يبخل بالسلام).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: فلاں آدمی کا میرے باغ میں کھجور کا درخت ہے اور اس نے مجھے بڑی تکلیف دے رکھی اور اس کے کھجور کے درخت کا وجود میرے لیے باعث تکلیف ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف پیغام بھیجا اور فرمایا: ”فلاں کے باغ میں جو تیرا درخت ہے وہ مجھے فروخت کر دے۔“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر مجھے ہبہ کر دے۔“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر جنت میں کھجور کے درخت کے عوض مجھے دے دے۔“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تجھ سے بڑھ کر بخیل نہیں دیکھا، بجز اس شخص کے جو سلام (‏‏‏‏کے معاملہ) میں بخل کرتا ہے (‏‏‏‏وہ سب سے بڑا بخیل ہے)۔“