Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 20 · Chapter 1603

اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

محب کا محبوب کو اپنی محبت کی خبر دینا

2 hadiths in this chapter

2425

Silsila Sahiha #2425

Sahih

-" إذا احب احدكم اخاه في الله فليبين له، فإنه خير في الإلفة وابقى في المودة".-" إذا أحب أحدكم أخاه في الله فليبين له، فإنه خير في الإلفة وأبقى في المودة".

اردو ترجمہ · Urdu

علی بن حسین سے مرسلاً روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو اپنے بھائی سے الله تعالیٰ کے لیے محبت ہو تو وہ اس پر واضح کر دے، کیونکہ یہ وضاحت الفت میں بہتری اور محبت کو تادیر رکھنے والی ہے۔“

2426

Silsila Sahiha #2426

Sahih

- (انت مع من احببت، ولك ما احتسبت).- (أنت مع من أحببت، ولك ما احتسبتَ).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چند لوگ بیٹھے تھے۔ آپ کے پاس بیٹھے ہوئے آدمیوں میں سے ایک نے گزرنے والے آدمی کے بارے میں کہا: میں اللہ کے لیے اس سے محبت کرتا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”‏‏‏‏کیا تو نے اس کو بتلایا ہے؟ ‏‏‏‏“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو جا کر بتلاؤ۔“ وہ اس کی طرف گیا اور اس کو بتلایا۔ اس نے کہا: وہ ذات تجھ سے محبت کرے جس کے لیے تو مجھ سے محبت کرتا ہے۔ پھر وہ آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس کی کہی ہوئی بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلائی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اسی کے ساتھ ہو گا، جس کے ساتھ تو نے محبت کی اور تو نے جس ثواب کی امید کی ہے، وہ تجھے ملے گا۔“