Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 20 · Chapter 1591

اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

حسن اخلاق اور اس کی فضیلت

25 hadiths in this chapter

2385

Silsila Sahiha #2385

Sahih

-" من يرد الله به خيرا يفقهه في الدين وإن هذا المال حلو خضر فمن ياخذه بحقه يبارك له فيه، وإياكم والتمادح فإنه الذبح".-" من يرد الله به خيرا يفقهه في الدين وإن هذا المال حلو خضر فمن يأخذه بحقه يبارك له فيه، وإياكم والتمادح فإنه الذبح".

اردو ترجمہ · Urdu

معبد جہنی کہتے ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کم احادیث بیان کرتے تھے، اور ان کلمات کو تو کم ہی چھوڑتے تھے (‏‏‏‏یا راوی نے کہا کہ) جمعہ کے خطبوں میں بیان کرتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”الله تعالیٰ جس کے ساتھ خیر و بھلائی کا ارادہ کرتے ہیں، اس کو دین میں فقاہت عطا کر دیتے ہیں۔ یہ مال میٹھا، سرسبز و شاداب (اور پرکشش) ہے، جو اس کو اس کے حق کے ساتھ حاصل کرے گا، اس کے لیے اس میں برکت کی جائے گی اور تم لوگ ایک دوسرے تعریف کرنے سے بچو، کیونکہ ایسے کرنا ذبح کرنے کے (‏‏‏‏مترادف ہے)۔“

2386

Silsila Sahiha #2386

Sahih

-" اثقل شيء في الميزان الخلق الحسن".-" أثقل شيء في الميزان الخلق الحسن".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ترازو میں سب سے بھاری عمل، اچھا اخلاق ہے۔“

2387

Silsila Sahiha #2387

Sahih

-" خير الناس احسنهم خلقا".-" خير الناس أحسنهم خلقا".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: کون سے لوگ بہت بہتر ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اخلاق کے لحاظ سے سب سے زیادہ اچھے ہیں۔“

2388

Silsila Sahiha #2388

Sahih

-" احب عباد الله إلى الله احسنهم خلقا".-" أحب عباد الله إلى الله أحسنهم خلقا".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس طرح بیٹھے ہوئے تھے، گویا کہ ہمارے سروں پر پرندے ہوں، ہم میں سے کوئی بھی کلام نہیں کر رہا تھا۔ اچانک چند لوگ آئے اور انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس کے بندوں میں سے زیادہ محبوب کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اخلاق کے لحاظ سے بہت اچھے ہیں۔“

2389

Silsila Sahiha #2389

Sahih

-" اعبد الله ولا تشرك به شيئا. قال: يا نبي الله زدني. قال: إذا اسات فاحسن. قال: يا نبي الله زدني. قال: استقم ولتحسن خلقك".-" اعبد الله ولا تشرك به شيئا. قال: يا نبي الله زدني. قال: إذا أسأت فأحسن. قال: يا نبي الله زدني. قال: استقم ولتحسن خلقك".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے سفر کا ارادہ کیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی وصیت فرما دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اللہ کی عبادت کر اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرا۔“ انہوں نے کہا، اے اللہ کے نبی! مزید وصیت فرمائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو برائی کرے تو فوراً نیکی کر۔“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے نبی! اور کوئی وصیت فرما دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ثابت قدم رہ اور اپنے اخلاق کو اچھا کر۔“

2390

Silsila Sahiha #2390

Sahih

- (افش السلام وابذل الطعام. واستحي من الله استحياءك رجلا من اهلك. وإذا اسات فاحسن، ولتحسن خلقك ما استطعت).- (أفشِ السَّلام وابذلِ الطعامَ. واستحي من الله استحياءك رجُلاً من أهلك. وإذا أسأت فأحسن، ولتُحسن خُلقك ما استطعت).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک قوم کی طرف بھیجا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی وصیت فرما دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سلام کو عام کرو، کھانا کھلاؤ، اللہ تعالیٰ سے اتنا حیاء کرو جتنا کہ تم اپنے گھر کے فرد سے کرتے ہو، جب گناہ ہو جائے تو (اس کا اثر ختم کرنے کے لیے) فوراً نیکی کرو اور حسب استطاعت اپنے اخلاق کو اچھا بناؤ۔“

2391

Silsila Sahiha #2391

Sahih

-" اكمل المؤمنين إيمانا احاسنهم اخلاقا الموطؤون اكنافا الذين يالفون ويؤلفون ولا خير فيمن لا يالف ولا يؤلف".-" أكمل المؤمنين إيمانا أحاسنهم أخلاقا الموطؤون أكنافا الذين يألفون ويؤلفون ولا خير فيمن لا يألف ولا يؤلف".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایمان کے لحاظ سے مومنوں میں سے مکمل وہ ہیں جو ان میں سے اخلاق کے لحاظ سے بہت بہتر ہوں، جو اپنے کندھے بچھا کر رکھتے ہوں اور جو محبت کرتے ہوں اور ان سے محبت کی جاتی ہو اور ایسے شخص میں تو کوئی خیر ہی نہیں جو نہ خود محبت کرتا ہو اور نہ اس سے محبت کی جاتی ہو۔“

2392

Silsila Sahiha #2392

Sahih

-" إن اكمل المؤمنين إيمانا احسنهم خلقا، وإن حسن الخلق ليبلغ درجة الصوم والصلاة".-" إن أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا، وإن حسن الخلق ليبلغ درجة الصوم والصلاة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏ ایمان کے لحاظ سے سب سے مکمل مومن وہ ہے، ‏‏‏‏جو ان میں سے اخلاق کے اعتبار سے سب سے اچھا ہو اور بیشک حسن اخلاق، روزے اور نماز کے درجہ کو پہنچ جاتا ہے۔“

2393

Silsila Sahiha #2393

Sahih

-" إن الله عز وجل كريم يحب الكرم ومعالي الاخلاق، ويبغض سفسافها".-" إن الله عز وجل كريم يحب الكرم ومعالي الأخلاق، ويبغض سفسافها".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ تعالیٰ مہربان ہے، مہربانی اور بلند اخلاق کو پسند کرتا ہے اور ردی اخلاق سے نفرت کرتا ہے۔“

2394

Silsila Sahiha #2394

Sahih

-" إن الرجل ليدرك بحسن خلقه درجات قائم الليل صائم النهار".-" إن الرجل ليدرك بحسن خلقه درجات قائم الليل صائم النهار".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ آدمی حسن اخلاق کی وجہ سے رات کو قیام کرنے والے اور دن کو روزہ رکھنے والے کے مرتبوں کو پا لیتا ہے۔“

2395

Silsila Sahiha #2395

Sahih

-" إن الرجل ليدرك بحسن خلقه درجة الساهر بالليل الظامئ بالهواجر".-" إن الرجل ليدرك بحسن خلقه درجة الساهر بالليل الظامئ بالهواجر".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ آدمی اخلاق حسنہ کی وجہ سے رات کو بیدار رہ کر (‏‏‏‏قیام کرنے والے) اور دوپہر کی گرمیوں میں پیاس برداشت کرنے والے (‏‏‏‏روزہ دار) کا مرتبہ حاصل کر لیتا ہے۔“

2396

Silsila Sahiha #2396

Sahih

-" إن المسلم المسدد ليدرك درجة الصوام القوام بآيات الله عز وجل لكرم ضريبته وحسن خلقه".-" إن المسلم المسدد ليدرك درجة الصوام القوام بآيات الله عز وجل لكرم ضريبته وحسن خلقه".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”راہ راست پر گامزن مسلمان اپنے عمدہ مزاج اور حسن اخلاق کی وجہ سے بہت زیادہ روزے رکھنے والے اور اللہ تعالیٰ کی آیات کے ساتھ لمبا قیام کرنے والے کے مرتبے کو پا لیتا ہے۔“

2397

Silsila Sahiha #2397

Sahih

-" إن من احبكم إلي احسنكم خلقا".-" إن من أحبكم إلي أحسنكم خلقا".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے تم میں سے سب سے زیادہ محبوب وہ آدمی ہے، جو تم میں اخلاق کے لحاظ سے بہت عمدہ ہے۔“

2398

Silsila Sahiha #2398

Sahih

-" إن من احبكم إلي واقربكم مني مجلسا يوم القيامة احاسنكم اخلاقا وإن ابغضكم إلي وابعدكم مني مجلسا يوم القيامة الثرثارون والمتشدقون والمتفيهقون، قالوا: قد علمنا" الثرثارون والمتشدقون" فما" المتفيهقون؟" قال: المتكبرون".-" إن من أحبكم إلي وأقربكم مني مجلسا يوم القيامة أحاسنكم أخلاقا وإن أبغضكم إلي وأبعدكم مني مجلسا يوم القيامة الثرثارون والمتشدقون والمتفيهقون، قالوا: قد علمنا" الثرثارون والمتشدقون" فما" المتفيهقون؟" قال: المتكبرون".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏مجھے تم میں سے سب سے زیادہ محبوب اور روز قیامت مجلس کے لحاظ سے میرے سب سے زیادہ قریبی وہ لوگ ہوں گے جو تم میں سے اخلاق کے لحاظ سے بہت عمدہ ہوں اور تم میں سے میرے ہاں سب سے زیادہ نفرت والے اور روز قیامت مجھ سے سب سے زیادہ دور وہ لوگ ہوں گے جو فضول بولنے والے، گفتگو کے لیے باچھوں کو موڑنے والے اور تکبر کرنے والے ہوں۔“ صحابہ نے کہا: ہم «ثرثارون» اور «متشدقون» کا معنی تو سمجھتے ہیں، «متفيقهون» سے کیا مراد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تکبر کرنے والے۔“

2399

Silsila Sahiha #2399

Sahih

-" إنما بعثت لاتمم مكارم (وفي رواية صالح) الاخلاق".-" إنما بعثت لأتمم مكارم (وفي رواية صالح) الأخلاق".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے تو صرف اس (‏‏‏‏مقصد) کے لیے مبعوث کیا گیا کہ اخلاقی اقدار کی تکمیل کر سکوں۔“

2400

Silsila Sahiha #2400

Sahih

- (إنما يهدي إلى احسن الاخلاق: الله، وإنما يصرف من اسوئها هو).- (إنَّما يهدِي إلى أحسنِ الأخلاق: اللهُ، وإنّما يصرفُ مِن أسوَئها هُو).

اردو ترجمہ · Urdu

طاؤس سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ہی اچھے اخلاق کی طرف رہنمائی فرماتا ہے اور وہی ہے جو برے اخلاق کو دور کرتا ہے۔“

2401

Silsila Sahiha #2401

Sahih

-" عليك بحسن الكلام، وبذل الطعام".-" عليك بحسن الكلام، وبذل الطعام".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ہانی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: جب میں وفد کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو کہا: اے اللہ کے رسول! کون سا عمل جنت کو واجب کر دیتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بس تو عمدہ کلام کرنے اور کھانا کھلانے کو لازم پکڑ۔“

2402

Silsila Sahiha #2402

Sahih

-" إنه من اعطي حظه من الرفق، فقد اعطي حظه من خير الدنيا والآخرة وصلة الرحم وحسن الخلق وحسن الجوار يعمران الديار ويزيدان في الاعمار".-" إنه من أعطي حظه من الرفق، فقد أعطي حظه من خير الدنيا والآخرة وصلة الرحم وحسن الخلق وحسن الجوار يعمران الديار ويزيدان في الأعمار".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو فرمایا: ”جس کو نرمی عطا کی گئی، اس کو دنیا و آخرت کی خیر و بھلائی سے نواز دیا گیا اور صلہ رحمی، حسن اخلاق اور پڑوسی سے اچھا سلوک (‏‏‏‏جیسے امور خیر) گھروں (‏‏‏‏اور قبیلوں) کو آباد کرتے ہیں اور عمروں میں اضافہ کرتے ہیں۔“

2403

Silsila Sahiha #2403

Sahih

-" اكثر ما يدخل الناس الجنة تقوى الله وحسن الخلق واكثر ما يدخل الناس النار الفم والفرج".-" أكثر ما يدخل الناس الجنة تقوى الله وحسن الخلق وأكثر ما يدخل الناس النار الفم والفرج".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کون سی چیز بکثرت لوگوں کو جنت میں داخل کرے گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا ڈر اور حسن خلق اور جو چیز سب سے زیادہ لوگوں کو جہنم میں داخل کرے گی، وہ منہ اور شرمگاہ ہے۔“

2404

Silsila Sahiha #2404

Sahih

-" خياركم احاسنكم اخلاقا".-" خياركم أحاسنكم أخلاقا".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جو اخلاق کے لحاظ سے تم میں سب سے زیادہ اچھے ہوں۔“

2405

Silsila Sahiha #2405

Sahih

-" خياركم إسلاما، احاسنكم اخلاقا إذا فقهوا".-" خياركم إسلاما، أحاسنكم أخلاقا إذا فقهوا".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تم میں سے بلحاظ اسلام بہترین لوگ وہ ہیں، جو اخلاق کے اعتبار سے بہت اچھے ہیں، بشرطیکہ وہ دین میں سمجھ بوجھ حاصل کر لیں۔“

2406

Silsila Sahiha #2406

Sahih

-" صل من قطعك واحسن إلى من اساء إليك وقل الحق ولو على نفسك".-" صل من قطعك وأحسن إلى من أساء إليك وقل الحق ولو على نفسك".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہتھیار اپنے قبضہ میں لیے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار میں، میں نے ایک رقعہ پایا ا‏‏‏‏س میں لکھا تھا: ”جو تیرے ساتھ قطع رحمی کرے تو اس کے ساتھ صلح رحمی کر، جو تیرے ساتھ برا معاملہ کرے تو اس کے ساتھ اچھا سلوک کر اور حق بات کہہ اگرچہ وہ تیری ذات کے خلاف ہو۔“

2407

Silsila Sahiha #2407

Sahih

-" ما عمل ابن آدم شيئا افضل من الصلاة، وصلاح ذات البين، وخلق حسن".-" ما عمل ابن آدم شيئا أفضل من الصلاة، وصلاح ذات البين، وخلق حسن".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدم کے بیٹے نے کوئی ایسا عمل نہیں کیا جو نماز، باہمی اصلاح اور حسن اخلاق سے بہتر ہو۔“

2408

Silsila Sahiha #2408

Sahih

-" عليك بحسن الخلق وطول الصمت، فوالذي نفسي بيده ما عمل الخلائق بمثلهما".-" عليك بحسن الخلق وطول الصمت، فوالذي نفسي بيده ما عمل الخلائق بمثلهما".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے ملے اور فرمایا: ”اے ابوذر! کیا میں تجھے دو خوبیوں سے آگاہ نہ کر دوں، جن کی ادائیگی آسان ہے، لیکن وہ ترازو میں دیگر تمام نیکیوں سے بھاری ہوں گی؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں! اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو حسن خلق اور طویل خاموشی کو لازم پکڑ۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! مخلوقات نے کوئی ایسا عمل نہیں کیا جو (‏‏‏‏ان دو نیکیوں کے) برابر ہو۔“

2409

Silsila Sahiha #2409

Sahih

-" انا زعيم بيت في ربض الجنة لمن ترك المراء وإن كان محقا، وبيت في وسط الجنة لمن ترك الكذب وإن كان مازحا، وبيت في اعلى الجنة لمن حسن خلق".-" أنا زعيم بيت في ربض الجنة لمن ترك المراء وإن كان محقا، وبيت في وسط الجنة لمن ترك الكذب وإن كان مازحا، وبيت في أعلى الجنة لمن حسن خلق".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس شخص کے لیے جنت کے اطراف میں ایک گھر کا ضامن ہوں، جس نے حق پر ہوتے ہوئے بھی جھگڑا چھوڑ دیا (‏‏‏‏اور اپنے حق سے دستبردار ہو گیا) اور اس شخص کے لیے جنت کے درمیان میں ایک گھر کا ضامن ہوں جس نے مزاح کے طور پر بھی جھوٹ نہیں بولا اور اس شخص کے لیے جنت کے بلند ترین حصے میں ایک گھر کا ضامن ہوں جس کا اخلاق اچھا ہوا۔“