Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 19 · Chapter 1569

نصيحتين اور دل کو نرم کرنے والی احادیث

اللہ تعالیٰ کے ہاں دنیا کی اہمیت

1 hadith in this chapter

2343

Silsila Sahiha #2343

Sahih

- (والله! للدنيا اهون على الله من هذه السخلة على اهلها، فلا الفينها اهلكت احدا منكم).- (والله! للدُّنيا أهونُ على اللهِ من هذه السَّخلةِ على أهلِها، فلا أُلفينَّها أهلكت أحداً منكم).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گندگی کے ڈھیر کے پاس سے گزرے، وہاں بکری کا مردار بچہ پڑا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس کے مالکوں کو اس کی کوئی ضرورت ہے، صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر ان کو ضرورت ہوتی تو یوں نہ پھینکتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” اللہ کی قسم! بکری کے بچے کا یہ مردار جس قدر اپنے مالکوں کی نگاہ میں (بے قیمت ہے)، دنیا اس سے کہیں زیادہ حقیر ہے۔ سو میں تم میں سے کسی کو اس حالت میں نہ پاؤں کہ دنیا نے اس کو ہلاک کر رکھا ہو۔“