Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 18 · Chapter 1521

توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب

مسلمان کی پردہ پوشی کرنے کی فضیلت

1 hadith in this chapter

2284

Silsila Sahiha #2284

Sahih

-" من ستر اخاه المسلم في الدنيا، ستره الله يوم القيامة".-" من ستر أخاه المسلم في الدنيا، ستره الله يوم القيامة".

اردو ترجمہ · Urdu

ھبیب اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک صحابی کو یہ بات پہنچی کہ فلاں صحابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث بیان کرتا ہے: ”جس نے دنیا میں اپنے مسلمان بھائی کے (عیوب کی) پردہ پوشی کی، اللہ تعالیٰ روز قیامت اس کی پردہ پوشی کرے گا۔“ (اس صحابی نے دوسرے صحابی سے براہ راست یہ حدیث سننے کے لیے) اس کی طرف سفر شروع کر دیا اور وہ مصر میں تھا، بالآخر وہ اس کے پاس پہنچا اور اس حدیث کے بارے میں دریافت کیا، اس نے کہا: جی ہاں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا تھا: ”جو دنیا میں اپنے مسلمان بھائی کی پردہ پوشی کرے گا، اللہ تعالیٰ روز قیامت اس کے (معائب و نقائص کی) پردہ پوشی کرے گا۔ ”انہوں نے کہا: کہ میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔