Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 18 · Chapter 1509

توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب

ایک ہی دن میں روزہ رکھنے، مریض کی تیمارداری کرنے، جنازہ پڑھنے اور مسکین کو کھانا کھلانے کی فضیلت

1 hadith in this chapter

2270

Silsila Sahiha #2270

Sahih

-" ما اجتمع هذه الخصال في رجل في يوم إلا دخل الجنة".-" ما اجتمع هذه الخصال في رجل في يوم إلا دخل الجنة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”آج تم میں سے کون روزہ دار ہے؟“ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”آج تم میں سے کس نے مریض کی بیمار پرسی کی ہے؟“ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”آج تم میں سے کس نے کوئی نماز جنازہ پڑھی ہے؟“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”آج کس نے مسکین کو کھانا کھلایا ہے؟“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے۔ مروان کہتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آخر میں فرمایا: ”جس آدمی میں ایک دن میں یہ صفات جمع ہو جائیں وہ جنت میں داخل ہو گا۔“