2261
Silsila Sahiha #2261
Sahih
-" لك في كل كبد حرى اجر".-" لك في كل كبد حرى أجر".
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا سراقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، جبکہ وہ جعرانہ میں تھے، مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ میں اس کے بارے میں کیسے سوال کروں۔ (بالآخر) میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں اپنا حوض بھر کر اپنی سواریوں کے پہنچنے کا انتظار کر رہا ہوتا ہوں (کہ کسی دوسرے آدمی کے) بکری یا بھیڑ کے بچے پانی پی جاتے ہیں، کیا مجھے اس کا اجر ملے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(ہاں) ہر تر جگر والے (جاندار کی خدمت اور دیکھ بھال) میں اجر ہے۔“