Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 18 · Chapter 1461

توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دوست

2 hadiths in this chapter

2213

Silsila Sahiha #2213

Sahih

-" إن آل ابى فلان ليسوا لي باولياء إنما وليي الله وصالح المؤمنين".-" إن آل أبى فلان ليسوا لي بأولياء إنما وليي الله وصالح المؤمنين".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخفی انداز میں نہیں، بلکہ اعلانیہ فرماتے ہوئے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک ابوفلاں کی آل والے میرے دوست نہیں ہیں۔ میرے دوست تو اللہ تعالیٰ اور نیک مومن ہیں۔“

2214

Silsila Sahiha #2214

Sahih

-" إن اوليائي يوم القيامة المتقون، وإن كان نسب اقرب من نسب، فلا ياتيني الناس بالاعمال وتاتوني بالدنيا تحملونها على رقابكم، فتقولون: يا محمد! فاقول هكذا وهكذا: لا واعرض في كلا عطفيه".-" إن أوليائي يوم القيامة المتقون، وإن كان نسب أقرب من نسب، فلا يأتيني الناس بالأعمال وتأتوني بالدنيا تحملونها على رقابكم، فتقولون: يا محمد! فأقول هكذا وهكذا: لا وأعرض في كلا عطفيه".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن پرہیزگار لوگ میرے دوست ہوں گے، اگرچہ وہ نسب میں قریب تر ہوں (یا نہ ہوں)۔ (خیال رکھنا) کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگ تو میرے پاس (نیک) اعمال لے کر آئیں اور تم دنیا (کی خیانتوں اور دوسروں کے غصب شدہ حقوق) کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر لاؤ اور پکارو: اے محمد! اور میں ادھر ادھر اعراض کرتے ہوئے کہوں: نہیں۔“ پھر آپ نے اپنی دونوں جانب اعراض کیا۔