Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 17 · Chapter 1404

سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا

عہد کی حفاظت کی عظیم مثال

1 hadith in this chapter

2151

Silsila Sahiha #2151

Sahih

-" إني لا اخيس بالعهد ولا احبس البرد ولكن ارجع، فإن كان في نفسك الذي في نفسك الآن فارجع".-" إني لا أخيس بالعهد ولا أحبس البرد ولكن ارجع، فإن كان في نفسك الذي في نفسك الآن فارجع".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے قریشیوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا، جب میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو میرے دل میں اسلام کی محبت ڈال دی گئی۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! میں کبھی بھی ان کے پاس لوٹ کر نہیں جاؤں گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں عہد شکنی نہیں کرتا اور نہ قاصدوں کو روکتا ہوں۔ تم لوٹ جاؤ اور اگر دل میں وہی (قبولیت اسلام کی چاہت) رہی، جو اب ہے تو لوٹ آنا۔“