Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 17 · Chapter 1385

سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا

شعروں کے ذریعے دشمن کی مذمت کرنا

3 hadiths in this chapter

2129

Silsila Sahiha #2129

Sahih

-" اهج المشركين، فإن جبريل معك".-" اهج المشركين، فإن جبريل معك".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو قریظہ والے دن حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کو فرمایا: ”(اشعار کے ذریعے) مشرکوں کی مذمت کرو، بیشک جبریل (علیہ السلام) تمہارے ساتھ ہیں۔“

2130

Silsila Sahiha #2130

Sahih

-" إن المؤمن يجاهد بسيفه ولسانه، والذي نفسي بيده لكان ما ترمونهم به نضح النبل".-" إن المؤمن يجاهد بسيفه ولسانه، والذي نفسي بيده لكأن ما ترمونهم به نضح النبل".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: بیشک: اللہ تعالیٰ نے اشعار کے میں جو کچھ نازل کیا، وہ نازل کیا (تو اب شعروں کے بارے میں کیا خیال ہے؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ مومن اپنی تلوار اور زبان دونوں سے جہاد کرتا ہے اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جو کچھ تم انہیں زبان سے کہتے ہو (یعنی شعروں کے ذریعے دشمنوں کی مذمت کرتے ہو) وہ ان پر تیروں کے برسنے کی طرح (اثر کرتا ہے)۔“

2131

Silsila Sahiha #2131

Sahih

-" والذي نفسي بيده لكانما تنضحونهم بالنبل فيما تقولون لهم من الشعر".-" والذي نفسي بيده لكأنما تنضحونهم بالنبل فيما تقولون لهم من الشعر".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! (دشمنوں کی مذمت کرتے ہوئے) جو تم شعر کہتے ہو یہ (ان پر) تیر برسانے کی طرح ہیں۔“