Silsila Sahiha #2053
-" القتيل في سبيل الله شهيد والطعين في سبيل الله شهيد والغريق في سبيل الله شهيد والخار عن دابته في سبيل الله شهيد والمجنوب في سبيل الله شهيد. قال محمد (يعني ابن إسحاق): المجنوب: صاحب الجنب".-" القتيل في سبيل الله شهيد والطعين في سبيل الله شهيد والغريق في سبيل الله شهيد والخار عن دابته في سبيل الله شهيد والمجنوب في سبيل الله شهيد. قال محمد (يعني ابن إسحاق): المجنوب: صاحب الجنب".
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”تم کن کو شہد شمار کرتے ہو؟“ انہوں نے کہا: جو اللہ کی راہ میں لڑتا ہے اور قتل کر دیا جاتا ہے۔ (وہ شہید ہے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب تو میری امت میں شہدا کم ہوں گے (حقیقت یہ ہے کہ) اللہ کے راستے میں قتل ہونے والا شہید ہے، اللہ کے راستے میں نیزہ سے مر جانے والا آدمی شہید ہے، ڈوب کر مر جانے والا شہید ہے، اللہ کے راستے میں اپنی سواری سے گر کر مر جانے والا شہید ہے اور اللہ کے راستے میں نمونیا سے مرنے والا آدمی شہید ہے۔“ محمد نے اسحاق نے کہا: «مَجْنُوْب» سے مراد «صَاحِب الْجَنْب» ہے۔