Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 16 · Chapter 1316

لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر

داڑھی بڑھانا مونچھیں کاٹنا

2 hadiths in this chapter

1991

Silsila Sahiha #1991

Sahih

-" إنهم يوفرون سبالهم ويحلقون لحاهم فخالفوهم. يعني المجوس".-" إنهم يوفرون سبالهم ويحلقون لحاهم فخالفوهم. يعني المجوس".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پاس مجوسیوں کا ذکر کیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ (مجوسی) لوگ مونچھیں بڑھاتے ہیں اور داڑھیاں مونڈھ دیتے ہیں، تم ان کی مخالفت کیا کرو۔“ پس سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنی مونچھوں کو یوں کاٹتے، جیسے بکری یا اونٹ کے بال کاٹے جاتے ہیں۔

1992

Silsila Sahiha #1992

Sahih

-" وفروا عثانينكم وقصروا سبالكم (وخالفوا اهل الكتاب)".-" وفروا عثانينكم وقصروا سبالكم (وخالفوا أهل الكتاب)".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفید داڑھیوں والے انصاریوں کے پاس آئے اور فرمایا: ”اے انصاریوں کی جماعت! (اپنے سفید بالوں کو) سرخ یا زرد کر لو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! بیشک اہل کتاب اپنی داڑھیاں کاٹتے ہیں اور مونچھیں بڑھاتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنی داڑھیاں بڑھاؤ اور مونچھیں کاٹو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! بے شک اہل کتاب چمڑے کے موزے پہنتے تھے اور جوتے نہیں پہنتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم جوتے بھی پہنو اور موزے بھی پہنو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔“