Silsila Sahiha #1944
-" عليكم بالإثمد، فإنه منبتة للشعر مذهبة للقذى مصفاة للبصر".-" عليكم بالإثمد، فإنه منبتة للشعر مذهبة للقذى مصفاة للبصر".
اردو ترجمہ · Urdu
عون بن محمد حنفیہ اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” اثمد سرمے کا لازمی طور پر اہتمام کیا کرو، کیونکہ بالوں کو اگانے والا، آنکھ کی کیچ (اور چیپڑ) کو ختم کرنے والا اور نظر کو جلا بخشنے والا ہے۔“