Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 16 · Chapter 1290

لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر

اللہ تعالیٰ کے گھروں میں تصاویر بنانا یا رکھنا حرام ہے

2 hadiths in this chapter

1935

Silsila Sahiha #1935

Sahih

-" قاتل الله قوما يصورون ما لا يخلقون".-" قاتل الله قوما يصورون ما لا يخلقون".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کعبہ میں گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تصویریں دیکھیں اور پانی کا ایک ڈول منگوایا۔ میں لے کر آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو مٹانا شروع کر دیا اور فرمانے لگے: ” اللہ تعالیٰ اس قوم کو ہلاک کرے جو ان چیزوں کی تصویریں بناتے ہیں، جن کو وہ پیدا نہیں کر سکتے۔“

1936

Silsila Sahiha #1936

Sahih

- (كان في الكعبة صور، فامر عمر بن الخطاب ان يمحوها، فبل عمر ثوبا ومحاها به، فدخلها - صلى الله عليه وسلم - وما فيها من شيء).- (كان في الكعبة صورٌ، فأمَرَ عمر بن الخطاب أنْ يمحوَها، فَبَلَّ عمرُ ثوباً ومحاها به، فدخلها - صلى الله عليه وسلم - وما فيها من شيءٍ).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: کعبہ میں کچھ تصاویر تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ ان کو مٹا دیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک کپڑا گیلا کیا اور ان کو مٹا دیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ میں داخل ہوئے تو اس میں کوئی (تصویر) نہیں تھی۔