Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 15 · Chapter 1278

قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان

کچا لہسن اور پیاز کھانا کیسا ہے؟

2 hadiths in this chapter

1918

Silsila Sahiha #1918

Sahih

-" نهى عن الثوم والبصل والكراث".-" نهى عن الثوم والبصل والكراث".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لہسن، پیاز اور گندنا کھانے سے منع فرمایا۔

1919

Silsila Sahiha #1919

Sahih

-" كلوه - يعني الثوم -، فإني لست كاحدكم، إني اخاف ان اوذي صاحبي. [يعني الملك]".-" كلوه - يعني الثوم -، فإني لست كأحدكم، إني أخاف أن أوذي صاحبي. [يعني الملك]".

اردو ترجمہ · Urdu

عبیداللہ بن ابویزید اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں سیدہ ام ایوب رضی اللہ عنہا جس کے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اترے تھے، کے پاس گیا، اس نے مجھے بیان کیا کہ ہم لوگوں نے (خاصا) تکلف کر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کچھ سبزیوں سے ایک کھانا تیار کیا، لیکن جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ناپسند کیا اور اپنے صحابہ سے فرمایا: ” تم (یہ لہسن) کھا لو، میں تمھاری طرح کا نہیں ہوں، مجھے یہ ڈر ہے کہ کہیں اپنے ساتھی (فرشتے) کو کوئی تکلیف نہ دے بیٹھوں۔“