Silsila Sahiha #1850
-" إذا اصلح خادم احدكم له طعامه فكفاه حره وبرده، فليجلسه معه، فإن ابى فليناوله اكلة في يده".-" إذا أصلح خادم أحدكم له طعامه فكفاه حره وبرده، فليجلسه معه، فإن أبى فليناوله أكلة في يده".
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کسی کا خادم اس کے لیے کھانا تیار کرے، تو چونکہ اس نے اسے کھانے کی گرمی و سردی سے کفایت کیا ہے، اس لیے اس (آقا یا مالک) کو چاہیے کہ وہ اسے اپنے ساتھ بٹھا لے (تاکہ وہ بھی کھانا کھا لے) اور اگر وہ ایسا کرنے سے انکار کرتا ہو تو اسے کچھ کھانا تھما دے۔“