Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 15 · Chapter 1203

قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان

ہر نشہ آور چیز حرام ہے

1 hadith in this chapter

1794

Silsila Sahiha #1794

Sahih

-" لا تشرب مسكرا، فإني حرمت كل مسكر".-" لا تشرب مسكرا، فإني حرمت كل مسكر".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن کی طرف بھیجا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہاں کچھ (مخصوص) مشروبات پائے جاتے ہیں، میں ان میں سے کون سا پی سکتا ہوں اور کون سا ترک کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کون سے (مشروبات) ہیں؟“ میں نے کہا: وہ ”بتع“ اور ”مزر“ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”بتع“ اور ”مزر“ کسے کہتے ہیں؟ میں نے کہا: شہد کی نبیذ کو ”بتع“ اور مکئی کی نبیذ کو ”مزر“ کہتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بس نشہ آور مشروب نہیں پینا کیونکہ میں نے ہر نشہ آور چیز کو حرام قرار دیا ہے۔“