Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 14 · Chapter 1175

بیماری، نماز جنازہ، قبرستان

کافر کی قبر کے پاس سے گزرتے وقت اسے جہنم کا مثردہ سنایا جائے

1 hadith in this chapter

1755

Silsila Sahiha #1755

Sahih

-" حيثما مررت بقبر كافر فبشره بالنار".-" حيثما مررت بقبر كافر فبشره بالنار".

اردو ترجمہ · Urdu

عامر بن سعد اپنے باپ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک بدو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: میرا باپ صلہ رحمی کرتا تھا اور وہ ایسا ایسا (یعنی عظیم) آدمی تھا، اب وہ (بعد از موت) کہاں ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ آتش دوزخ میں ہے۔“ یہ سن کر بدو رنجیدہ ہوا اور یہ سوال کیا کہ آپ کے باپ کہاں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بھی تو کسی کافر کی قبر کے پاس سے گزرے تو اسے جہنم کی آگ کی خوشخبری سنا دینا۔“ بعد میں وہ بدو مسلمان ہو گیا تھا اور کہتا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مشقت میں ڈال دیا ہے، اب میں کسی کافر کی قبر کے پاس نہیں گزرتا مگر اسے آگ کی خوشخبری سناتا ہوں۔