Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 14 · Chapter 1173

بیماری، نماز جنازہ، قبرستان

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کی زیارت کی مشروعیت

1 hadith in this chapter

1753

Silsila Sahiha #1753

Sahih

-" يا معاذ! إنك عسى ان لا تلقاني بعد عامي هذا، [ا] ولعلك ان تمر بمسجدي [هذا ا] وقبري".-" يا معاذ! إنك عسى أن لا تلقاني بعد عامي هذا، [أ] ولعلك أن تمر بمسجدي [هذا أ] وقبري".

اردو ترجمہ · Urdu

عاصم بن حمید سکونی سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو (یمن کی طرف) بھیجا تو وصیت کرتے ہوئے اس کے ساتھ نکلے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سوار تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی سواری کے ساتھ چل رہے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو فرمایا: ”معاذ! شاید اس سال کے بعد تو مجھ سے ملاقات نہ کر سکے، لیکن ممکن ہے کہ تو میری مسجد یا میری قبر کے پاس سے گزرے۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جدائی کی وجہ سے گھبرا گئے اور رونا شروع کر دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معاذ! نہ روؤ، بیشک رونا شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔“