Silsila Sahiha #1711
-" إذا وضع الرجل الصالح على سريره قال: قدموني قدموني، وإذا وضع الرجل السوء على سريره قال: يا ويله اين تذهبون بي؟!".-" إذا وضع الرجل الصالح على سريره قال: قدموني قدموني، وإذا وضع الرجل السوء على سريره قال: يا ويله أين تذهبون بي؟!".
اردو ترجمہ · Urdu
عبدالرحمن بن مہران کہتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مرض الموت میں کہا: مجھ پر خیمہ نصب نہیں کرنا، نہ میری میت کے ساتھ دھونی دان لے کر جانا ہے اور مجھے جلدی دفنا دینا، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جب نیک بندے (کی میت) کو چارپائی پر رکھ دیا جاتا ہے تو وہ (میت) کہتی ہے: مجھے آگے لے کر جاؤ، مجھے آگے لے کر جاؤ۔ لیکن جب برے آدمی کی (میت) کو چارپائی پر رکھا جاتا ہے تو وہ (میت) کہتی ہے: ہائے! مجھے کہاں لے کر جا رہے ہو؟۔“