Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 14 · Chapter 1117

بیماری، نماز جنازہ، قبرستان

میت کو دیکھ کر کھڑا ہونے کی وجوہات اور اس کا حکم

3 hadiths in this chapter

1659

Silsila Sahiha #1659

Sahih

-" قوموا! فإن للموت فزعا".-" قوموا! فإن للموت فزعا".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے اور فرمایا: ”کھڑے ہو جاؤ! کیونکہ موت میں گھبراہٹ پائی جاتی ہے۔“

1660

Silsila Sahiha #1660

Sahih

-" إن للموت فزعا".-" إن للموت فزعا".

اردو ترجمہ · Urdu

علا بن عبدالرحمن اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ ایک جنازے میں شریک ہوئے، مروان نے نماز جنازہ پڑھائی اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور مروان قبرستان میں جا کر بیٹھ گئے۔ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ آئے اور مروان سے کہا: مجھے اپنا ہاتھ دکھاؤ۔ انہوں نے اپنا ہاتھ انہیں تھما دیا۔ انھوں نے اسے کہا: کھڑے ہو جاؤ۔ وہ کھڑا ہو گیا۔ پھر مروان نے ابوسعید سے کہا: آپ نے مجھے کیوں کھڑا کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنازہ دیکھتے تو اس کے گزر جانے تک کھڑے ہو جاتے اور فرماتے: ”موت گھبرا دینے والی ہے۔“ مروان نے (تصدیق کے لیے) کہا: اے ابوہریرہ! کیا ابوسعید سچ کہہ رہا ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ مروان نے کہا: تو آپ نے مجھے یہ حدیث بیان کیوں نہ کی؟ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: آپ حاکم ہیں، آپ بیٹھ گئے اور آپ کو دیکھ کر میں بھی بیٹھ گیا۔“

1661

Silsila Sahiha #1661

Sahih

- (آذاني ريحها فقمت. يعني: جنازة يهودي).- (آذانِي ريحُها فقمتُ. يعني: جنازة يهوديّ).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جس جنازے کے لیے کھڑے ہوئے تھے وہ یہودی کا جنازہ تھا اور فرمایا تھا: ”اس کی بدبو نے مجھے تکلیف دی، اس لیے میں کھڑا ہو گیا۔“