Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 13 · Chapter 1091

علاج کرنا اور تیماردار کرنا

علاج کرانا مسنون عمل ہے

6 hadiths in this chapter

1615

Silsila Sahiha #1615

Sahih

-" الا تدعو له طبيبا".-" ألا تدعو له طبيبا".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک بیمار کی تیمارداری کے لیے تشریف لے گئے اور فرمایا: ”تم اس کے لیے کوئی ڈاکٹر کیوں نہیں بلواتے؟“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ بھی ہم کو یہ حکم دے رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالی نے جو بیماری اتاری ہے، اس کی دوا بھی نازل کی ہے۔“

1616

Silsila Sahiha #1616

Sahih

-" إن الله عز وجل لم ينزل داء إلا انزل له شفاء إلا الهرم، فعليكم بالبان البقر، فإنها ترم من كل الشجر".-" إن الله عز وجل لم ينزل داء إلا أنزل له شفاء إلا الهرم، فعليكم بألبان البقر، فإنها ترم من كل الشجر".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالی نے بڑھاپے کے علاوہ ہر بیماری کا علاج نازل کیا ہے۔ گائیوں کا دودھ لازمی طور پر استعمال کیا کرو، کیونکہ یہ ہر قسم کا درخت چرتی ہے۔“

1617

Silsila Sahiha #1617

Sahih

-" ما انزل الله داء، إلا قد انزل له شفاء، علمه من علمه، وجهله من جهله".-" ما أنزل الله داء، إلا قد أنزل له شفاء، علمه من علمه، وجهله من جهله".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالی نے جو بیماری نازل کی اس کی دوا بھی اتاری، کسی کو اس کا علم ہو گیا اور کسی کو نہ ہو سکا۔“

1618

Silsila Sahiha #1618

Sahih

-" إن الله لم ينزل داء او لم يخلق داء إلا انزل او خلق له دواء، علمه من علمه وجهله من جهله إلا السام، قالوا: يا رسول الله وما السام؟ قال: الموت".-" إن الله لم ينزل داء أو لم يخلق داء إلا أنزل أو خلق له دواء، علمه من علمه وجهله من جهله إلا السام، قالوا: يا رسول الله وما السام؟ قال: الموت".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے جو بیماری نازل کی، اس کی دوا بھی پیدا کی، بعض کو اس کا علم ہو گیا اور بعض کو نہ ہو سکا، ماسوائے «سام» کے۔“ انہوں نے کہا: «سام» کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”موت ہے۔“

1619

Silsila Sahiha #1619

Sahih

-" إن الله خلق الداء والدواء، فتداووا، ولا تتداووا بحرام".-" إن الله خلق الداء والدواء، فتداووا، ولا تتداووا بحرام".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے بیماری اور اس کی شفا دونوں چیزیں نازل کی ہیں، اس لیے تم علاج کیا کرو، لیکن حرام چیز کو بطور دوا استعمال نہ کرو۔“

1620

Silsila Sahiha #1620

Sahih

-" سبحان الله! وهل انزل الله من داء في الارض إلا جعل له شفاء".-" سبحان الله! وهل أنزل الله من داء في الأرض إلا جعل له شفاء".

اردو ترجمہ · Urdu

ایک انصاری صحابی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک زخمی کی تیمارداری کرنے کے لیے تشریف لے گئے اور فرمایا: ”اس کے لیے فلاں قبیلے کا طبیب بلاؤ۔“ انہوں نے اسے بلایا، وہ آ گیا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! کیا دوا بھی کفایت کرتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سبحان اللہ! اللہ تعالیٰ نے زمین میں جو بیماری نازل کی ہے، اس سے شفا حاصل کرنے کے لیے (دوا بھی) نازل کی ہے۔“