Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 12 · Chapter 1076

شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام

متعہ حرام ہے

3 hadiths in this chapter

1572

Silsila Sahiha #1572

Sahih

-" نهى عن المتعة (زمان الفتح متعة النساء)، وقال: الا إنها حرام من يومكم هذا إلى يوم القيامة".-" نهى عن المتعة (زمان الفتح متعة النساء)، وقال: ألا إنها حرام من يومكم هذا إلى يوم القيامة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ربیع بن سبرہ جہنی رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (فتح مکہ کے دوران عورتوں سے) نکاح متعہ کرنے سے منع کیا اور فرمایا: ”آگاہ ہو جاؤ! یہ آج سے روز قیامت تک حرام ہے۔“

1573

Silsila Sahiha #1573

Sahih

-" نهى عن المتعة، وقال: الا إنها حرام من يومكم هذا إلى يوم القيامة، ومن كان اعطى شيئا فلا ياخذه".-" نهى عن المتعة، وقال: ألا إنها حرام من يومكم هذا إلى يوم القيامة، ومن كان أعطى شيئا فلا يأخذه".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ربیع بن سبرہ جہنی رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے متعہ سے منع کیا اور فرمایا: ”خبردار! یہ آج سے قیامت کے دن تک حرام ہے اور جو کوئی (اس نکاح کے لئے کسی عورت کو جو کچھ) دے چکا ہے وہ واپس نہ لے۔“

1574

Silsila Sahiha #1574

Sahih

-" هدم - او قال: حرم - المتعة: النكاح والطلاق والعدة والميراث".-" هدم - أو قال: حرم - المتعة: النكاح والطلاق والعدة والميراث".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نکلے تو ثینئہ وداع میں پڑاؤ ڈالا۔ آپ نے کچھ چراغ دیکھے اور بعض عورتوں کے رونے کی آواز سنی اور پوچھا: ”یہ کیا تھا؟“ انھوں نے کہا:اے اللہ کے رسول! یہ عورتیں ہیں، جن سے ان کے خاوندوں نے نکاح متعہ کیا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نکاح، طلاق، عدت اور میراث نے متعہ کو منہدم یا حرام قرار دیا ہے۔“