Silsila Sahiha #1548
-" إنما النفقة والسكن للمراة إذا كان لزوجها عليها الرجعة".-" إنما النفقة والسكن للمرأة إذا كان لزوجها عليها الرجعة".
اردو ترجمہ · Urdu
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: میں آل خالد کی ہوں، میرے خاوند نے مجھے طلاق دے دی ہے، میں نے اس کے قرابتداروں سے نفقہ اور رہائش کا مطالبہ کیا، لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور (رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو آ کر بتلایا کہ) اس نے اس کو تین طلاقیں دے دی ہیں۔ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خاوند عورت کے نفقہ و سکنی کا ذمہ دار اس وقت ہوتا ہے جب اسے رجوع کا حق حاصل ہو۔“