Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 12 · Chapter 1054

شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام

خاوند کا اپنی بیوی کی سہیلیوں کا خیال رکھنا

1 hadith in this chapter

1532

Silsila Sahiha #1532

Sahih

-" بل انت حسانة المزنية".-" بل أنت حسانة المزنية".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ ایک بوڑھیا عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تھے۔ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”تو کون ہے؟“ اس نے کہا: میں جثامہ مزنی ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو (جثامہ نہیں) حسانہ مزنی ہے، تم کیسی ہو تمہارا کیا حال ہے، ہمارے بعد تم کیسے رہے؟“ اس نے کہا: اے الله کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، خیر و عافیت کے ساتھ۔ جب وہ چلی گئی تو میں نے کہا: اے الله کے رسول! آپ اس بوڑھیا پر اس قدر توجہ دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ خدیجہ کے زمانے میں ہمارے پاس آتی تھی اور (اس قسم کے فرد کا) اچھا خیال رکھنا ایمان کا حصہ ہے۔“