Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 12 · Chapter 1017

شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام

کسر شہوت کا بہترین حل بیوی ہے

2 hadiths in this chapter

1473

Silsila Sahiha #1473

Sahih

-" مرت بي فلانة، فوقع في قلبي شهوة النساء، فاتيت بعض ازواجي فاصبتها، فكذلك فافعلوا، فإنه من اماثل اعمالكم إتيان الحلال".-" مرت بي فلانة، فوقع في قلبي شهوة النساء، فأتيت بعض أزواجي فأصبتها، فكذلك فافعلوا، فإنه من أماثل أعمالكم إتيان الحلال".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوکبثہ انماری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے ساتھ تشریف فرما تھے، (اچانک) اندر چلے گئے اور غسل کر کے باہر تشریف لائے۔ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! کچھ کام پڑ گیا تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، فلاں عورت میرے پاس سے گزری تو میرے دل میں عورت کی طلب پیدا ہوئی، اس لیے میں اپنی ایک بیوی کے پاس گیا اور اپنی حاجت پوری کی۔ تم بھی ایسے ہی کیا کرو، حلال چیز کو استعمال کرنا افضل عمل ہے۔“

1474

Silsila Sahiha #1474

Sahih

-" من اماثل اعمالكم إتيان الحلال (يعني النساء)".-" من أماثل أعمالكم إتيان الحلال (يعني النساء)".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ میں تشریف فرما تھے، (اچانک آپ اٹھے اور) گھر چلے گئے اور غسل کر کے واپس تشریف لائے۔ ہم نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! کچھ کام پڑ گیا تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، جب فلاں عورت میرے پاس سے گزری تو میرے دل میں عورت کی طلب پیدا ہوئی۔ اس لیے میں اپنی ایک بیوی کے پاس گیا اور اپنی حاجت پوری کی۔ تم بھی ایسے ہی کیا کرو، کیونکہ حلال چیز کو استعمال کرنا افضل عمل ہے۔“