Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 10 · Chapter 961

خلافت، بیعت، اطاعت اور امارت کا بیان

اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں کسی کی اطاعت نہیں

7 hadiths in this chapter

1381

Silsila Sahiha #1381

Sahih

-" إنه سيلي اموركم من بعدي رجال يطفئون السنة ويحدثون بدعة ويؤخرون الصلاة عن مواقيتها. قال ابن مسعود: كيف بي إذا ادركتهم؟ قال: ليس - يا ابن ام عبد - طاعة لمن عصى الله. قالها ثلاثا".-" إنه سيلي أموركم من بعدي رجال يطفئون السنة ويحدثون بدعة ويؤخرون الصلاة عن مواقيتها. قال ابن مسعود: كيف بي إذا أدركتهم؟ قال: ليس - يا ابن أم عبد - طاعة لمن عصى الله. قالها ثلاثا".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” عنقریب ایسے لوگ تمہارے معاملات کا اقتدار سنبھالیں گے، جو سنت کو مٹائیں گے اور بدعت کی ترویج کریں گے اور نمازوں کو ان کے اوقات سے مؤخر کریں گے۔“ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر میں ایسے حکمرانوں کا دور پا لوں تو کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ام عبد کے بیٹے! اللہ کی نافرمانی کرنے والے کی اطاعت نہیں کی جاتی۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ جملہ تین دفعہ ارشاد فرمایا۔

1382

Silsila Sahiha #1382

Sahih

-" سيليكم امراء بعدي يعرفونكم ما تنكرون وينكرون عليكم ما تعرفون، فمن ادرك ذلك منكم، فلا طاعة لمن عصى الله".-" سيليكم أمراء بعدي يعرفونكم ما تنكرون وينكرون عليكم ما تعرفون، فمن أدرك ذلك منكم، فلا طاعة لمن عصى الله".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بعد عنقریب تم پر ایسے امرا مسلط ہوں گے جو تم میں ایسی (بری) چیزیں متعارف کروائیں گے جن کا تم انکار کرو گے اور ایسی (اچھی) چیزوں کا انکار کریں گے جن کو تم (بحیثیت نیکی) پہنچانتے ہو گے۔ اگر کوئی ایسے (لوگوں کا زمانہ) پا لے تو (وہ یاد رکھے کہ) ایسے (حکمرانوں) کی کوئی اطاعت نہیں کی جاتی جو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرتے ہوں۔“

1383

Silsila Sahiha #1383

Sahih

-" طاعة الإمام حق على المرء المسلم ما لم يامر بمعصية الله عز وجل، فإذا امر بمعصية الله، فلا طاعة له".-" طاعة الإمام حق على المرء المسلم ما لم يأمر بمعصية الله عز وجل، فإذا أمر بمعصية الله، فلا طاعة له".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان آدمی اس وقت تک اپنے حکمران کی اطاعت کرے جب تک وہ اسے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کا حکم نہ دے، جب وہ نافرمانی کا حکم دے گا تو اس کی کوئی اطاعت نہیں کی جائے گی۔“

1384

Silsila Sahiha #1384

Sahih

-" لا طاعة في معصية الله تبارك وتعالى".-" لا طاعة في معصية الله تبارك وتعالى".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تبارک و تعالیٰ کی نافرمانی میں (کسی خلیفہ کی) کوئی اطاعت نہیں۔“

1385

Silsila Sahiha #1385

Sahih

-" لا طاعة لاحد في معصية الله تبارك وتعالى".-" لا طاعة لأحد في معصية الله تبارك وتعالى".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ زیاد نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کو خراسان کا گورنر بنا کر بھیجنا چاہا، لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ ان کے ساتھیوں نے انہیں کہا: کیا تجھے خراسان کی مسئولیت گوارا نہیں؟ انہوں نے کہا: بخدا! مجھے یہ بات بھلی معلوم نہیں ہوتی کہ میں لڑائیوں کی آگ میں جلتا رہوں اور تم لوگ فتح کے بعد پرسکون ہو کر پہنچ جاؤ، دراصل مجھے یہ اندیشہ ہے کہ میں دشمن کے مقابلے میں ہوں گا اور ادھر سے زیاد کا خط پہنچ جائے گا۔ اس کے بعد اگر میں آگے بڑھا تو ہلاک ہو جاؤں گا اور اگر واپس آ گیا تو میری گردن کٹ جائے گی۔ ان کے بعد زیاد نے سیدنا حکم بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ کو بھیجنے کا ارادہ کیا، انہوں نے اس کا حکم مان لیا۔ عمران رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا کوئی حکم کو میرے پاس بلا کر لائے گا جواباً ایک قاصد گیا اور ان کی طرف چل پڑا اور ان کے پاس پہنچ گیا، سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے سیدنا حکم رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا تو نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی نافرمانی میں کسی کی اطاعت نہیں کی جاتی۔“؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ عمران رضی اللہ عنہ نے «الحمد للہ» یا «اللہ اکبر» کہا۔

1386

Silsila Sahiha #1386

Sahih

-" لا طاعة" لبشر" في معصية الله، إنما الطاعة في المعروف".-" لا طاعة" لبشر" في معصية الله، إنما الطاعة في المعروف".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر بھیجا اور ان پر ایک آدمی کو امیر مقرر کیا۔ اس امیر نے آگ جلائی اور کہا: اس میں داخل ہو جاؤ۔ کچھ لوگوں نے (امیر کی اطاعت کرتے ہوئے) واقعی داخل ہونے کا ارادہ کر لیا، دوسروں نے کہا: ہم نے (اسلام قبول کر کے تو) آگ سے دور بھاگنے کی کوشش کی ہے (اور اب . . .)۔ جب یہ واقعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے فرمایا: جو داخل ہونا چاہتے تھے: ”اگر تم آگ میں داخل ہو جاتے تو روز قیامت تک اسی میں رہتے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرے لوگوں کی تعریف کی اور فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں کسی بشر کی اطاعت نہیں کی جاتی، اطاعت تو نیکی کے کاموں میں ہوتی ہے۔“

1387

Silsila Sahiha #1387

Sahih

-" يكون امراء فلا يرد عليهم (قولهم)، يتهافتون في النار، يتبع بعضهم بعضا".-" يكون أمراء فلا يرد عليهم (قولهم)، يتهافتون في النار، يتبع بعضهم بعضا".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا معاویہ بن سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسے امرا بھی ہوں گے کہ (ان کی ہیبت کی وجہ سے) ان کی بات کو رد نہیں کیا جا سکے گا، وہ آگ میں بزور گھسیں گے اور وہ ایک دوسرے کے نقش قدم پر چلیں گے۔“