1350
Silsila Sahiha #1350
Sahih
- (اسمعوا واطيعوا فإنما عليهم ما حملوا، وعليكم ما حملتم).- (اسمَعُوا وأطيعُوا فإنّما عليهم ما حُمِّلوا، وعليكُم ما حُمِّلتُم).
اردو ترجمہ · Urdu
علقمہ بن وائل بن حجر اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ اگر ہم پر ایسے حکمران مسلط ہو جائیں جو ہمارا حق نہ دیں، لیکن اپنا حق مانگیں (تو ہمارے لیے کیا حکم ہے)؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان کی بات سننا اور ماننا، ان کے ذمے وہ بوجھ ہے جو انہیں اٹھوایا گیا (یعنی عدل و انصاف) اور تمہارے ذمے وہ بوجھ ہے جو تمہیں اٹھوایا گیا (یعنی اطاعت)۔“