Muslim99Muslim99

Shamail-E-Tirmazi · Book 46 · Chapter 46

Narration of the bed of the messenger of allah (peace and blessings of allah be upon him).

Narration of the bed of the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him).

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بستر کا بیان

2 hadiths in this chapter

324

Shamail-E-Tirmazi #324

Sahih

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، أَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: ((إِنَّمَا كَانَ فِرَاشُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي يَنَامُ عَلَيْهِ مِنْ أَدَمٍ حَشْوُهُ لِيفٌ))

English

Aayeshah Radiyallahu Anha reports that the bed on which Rasulullah ﷺ slept was made of leather, in which was filled coir of the palm tree.

اردو ترجمہ · Urdu

’’ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بستر مبارک جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوتے تھے چمڑے کا تھا جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی۔ ‘‘

325

Shamail-E-Tirmazi #325

Zaeef

حَدَّثَنَا أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَى الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَيْمُونٍ قَالَ: حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سُئِلَتْ عَائِشَةُ، مَا كَانَ فِرَاشُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِكِ؟ قَالَتْ: ((مِنْ أَدَمٍ حَشْوُهُ مِنْ لِيفٍ))وَسُئِلَتْ حَفْصَةُ، مَا كَانَ فِرَاشُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِكِ؟ قَالَتْ: مِسْحًا نَثْنِيهِ ثَنِيَّتَيْنِ فَيَنَامُ عَلَيْهِ، فَلَمَّا كَانَ ذَاتَ لَيْلَةٍ قُلْتُ: لَوْ ثَنَيْتَهُ أَرْبَعَ ثَنْيَاتٍ لَكَانَ أَوْطَأَ لَهُ فَثَنَيْنَاهُ لَهُ بِأَرْبَعِ ثَنْيَاتٍ، فَلَمَّا أَصْبَحَ قَالَ: ((مَا فَرَشْتُمْ لِيَ اللَّيْلَةَ)) قَالَتْ: قُلْنَا: هُوَ فِرَاشُكَ إِلَّا أَنَّا ثَنَيْنَاهُ بِأَرْبَعِ ثَنْيَاتٍ، قُلْنَا: هُوَ أَوْطَأُ لَكَ قَالَ: ((رُدُّوهُ لِحَالَتِهِ الْأُولَى، فَإِنَّهُ مَنَعَتْنِي وَطَاءَتُهُ صَلَاتيَ اللَّيْلَةَ))

English

Imaam Muhammad AIBaaqir Radiyallahu Anhu says that someone asked Ummul Mumineen Aayeshah Radiyallahu Anha: How was the bed of Rasulullah ﷺ in your house? She replied: It was made of leather, in which was filled the coir of the date palm. Hafsah Radiyallahu Anha was asked how was the bed of Rasulullah ﷺ in your house? She replied: It was a canvas folded into two, which was spread for Rasulullah ﷺ to sleep on. On one night I thought if I folded it into four and spread it, it would become softer. I folded it and spread it that way. In the mo ing Rasulullah ﷺ asked: What did you spread for me last night? I replied: It was the same bed, I only folded it into four so that it may become softer. Rasulullah ﷺ said: Leave it in its original form. Its softness deprived me of my prayers (tahajjud) at night.

اردو ترجمہ · Urdu

’’جعفر بن محمد اپنے والد (محمد الباقر رحمہ اللہ ) سے بیان کرتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا کہ آپ کے گھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بستر مبارک کیسا تھا؟ انہوں نے فرمایا: چمڑے کا تھا جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی اس طرح ام المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا کہ آپ کے گھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بستر کیسا تھا؟ تو انہوں نے فرمایا: ایک ٹاٹ تھا جسے ہم دوہرا کر کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نیچے بچھا دیتے تھے۔ فرماتی ہیں کہ ایک روز مجھے خیال ہوا کہ اگر اس ٹاٹ کی دو تہوں کے بجائے چار تہیں کر لیں تو یہ زیادہ آرام دہ ہو جائے گا۔ چنانچہ ہم نے اس کی چار تہیں کر دیں۔ جب صبح ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’آج رات تم نے میرے لیے کون سا بستر بچھایا تھا؟‘‘ ہم نے کہا: بستر تو وہی تھا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے لیکن ہم نے اس کی چار تہیں کر دیں تھیں اور خیال کیا تھا کہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے زیادہ آرام دہ ہوگا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اسے پہلی حالت میں ہی لوٹا دو۔ اس پر سونے نے مجھے رات کی نماز سے محروم کر دیا۔‘‘