Muslim99Muslim99

Shamail-E-Tirmazi · Book 18 · Chapter 18

Narration of the messenger of allah (peace and blessings of allah be upon him).

Narration of the Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him).

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لنگی مبارک کا بیان

4 hadiths in this chapter

115

Shamail-E-Tirmazi #115

Sahih

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ: أَخْرَجَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ، كِسَاءً مُلَبَّدًا وَإِزَارًا غَلِيظًا، فَقَالَتْ: ((قُبِضَ رُوحُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَيْنِ))

English

Hazrat Abu Burdah bin Musa AlAshari radiyallahu anhu reports, " Aisha (RA) radyiallahu anha showed us a patched sheet, and the thick coarse lungi, then said, "When Rasoolullah ﷺ passed away, he was wearing these clothes."

اردو ترجمہ · Urdu

’’سیّدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ اپنے والد محترم (سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ )سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا : سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے ہمیں ایک پیوند لگی چادر اور ایک موٹا تہبند دکھایا اور فرمایا: ان دونوں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی۔ ‘‘

116

Shamail-E-Tirmazi #116

See Details

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَمَّتِي، تُحَدِّثُ عَنْ عَمِّهَا قَالَ: بَيْنَا أَنَا أَمشِي بِالْمَدِينَةِ، إِذَا إِنْسَانٌ خَلْفِي يَقُولُ: ((ارْفَعْ إِزَارَكَ، فَإِنَّهُ أَتْقَى وَأَبْقَى)) فَإِذَا هُوَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّمَا هِيَ بُرْدَةٌ مَلْحَاءُ قَالَ: ((أَمَا لَكَ فِيَّ أُسْوَةٌ؟)) فَنَظَرْتُ فَإِذَا إِزَارُهُ إِلَى نِصْفِ سَاقَيْهِ

English

Hazrat Ubaid bin Khalid radiyallahu anhu says, "I was once going to Madinah Munawwarah. I heard a person from behind me say, "Wear the lungi higher because it avoids physical and spiratual najaasah (impurities)." (The lungi will remain cleaner and will not become dirty by being dragged on the ground.) When I tu ed to see who was talking, I saw that it was Rasoolullah ﷺ. I said, "O Rasoolullah, this is a simple lungi, how can one become proud, and it is necessary to look after it (keep it clean)?" Rasoolullah ﷺ replied, "If you see no benefit in it, your following me has not ceased." While Rasoolullah ﷺ was telling me this, I saw that his lungi reached till half his shin."

اردو ترجمہ · Urdu

’’اشعث بن سُلیم کہتے ہیں میں نے اپنی پھوپھی سے سنا وہ اپنے چچا سے بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے فرمایا :میں ایک دفعہ مدینہ منورہ میں چل رہا تھا کہ ایک شخص میرے پیچھے یہ کہہ رہا تھا: ’’اپنی تہبند اوپر کر و، کیونکہ یہ چیز ( میل کچیل سے بچانے والی ہے اور ( کپڑے کو دیر تک ) باقی رکھنے والی ہے۔‘‘ میں نے کہنے والے کی طرف متوجہ ہو کر دیکھا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ! یہ معمولی سی دھاری دار چادر ہے تو آ پ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا میرا عمل تیرے لیے نمونہ نہیں ہے؟‘‘ میں نے دیکھا تو آ پ صلی اللہ علیہ وسلم کی تہبند آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پنڈلیوں کے نصف تک تھی۔‘‘

117

Shamail-E-Tirmazi #117

See Details

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنِ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ، يَأْتَزِرُ إِلَى أَنْصَافِ سَاقَيْهِ، وَقَالَ: ((هَكَذَا كَانَتْ إِزْرَةُ صَاحِبِي)) ، يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

English

Hazrat Salamah bin Akwa radiyallahu anhu says, "Uthman radiyallahu anhu wore his lungi till the middle of his shin and said, "This is how my master Rasoolullah ﷺ wore his lungi."

اردو ترجمہ · Urdu

’’سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اپنی نصف پنڈلی تک ازاررکھتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہی ہیئت میرے صاحب یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ازار کی تھی۔‘‘

118

Shamail-E-Tirmazi #118

Sahih

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ،حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ نَذِيرٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَضَلَةِ سَاقِي أَوْ سَاقِهِ فَقَالَ: ((هَذَا مَوْضِعُ الْإِزَارِ، فَإِنْ أَبَيْتَ فَأَسْفَلَ، فَإِنْ أَبَيْتَ فَلَا حَقَّ لِلْإِزَارِ فِي الْكَعْبَيْنِ))

English

Hazrat Hudhaifah bin AlYamaan radiyallahu anhu reports that Rasoolullah ﷺ caught the shin of my leg, or of his own leg and said, "This is where the lungi should reach, and if not, then a little further down, and if not, then the lungi has no right on the ankle." (For this reason the lungi should not reach over the ankles.)

اردو ترجمہ · Urdu

’’سیدنا حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری یا اپنی پنڈلی کے پٹھے کو پکڑ کر فرمایا : ’’یہ ازار اور تہبند کی جگہ ہے۔ اگر تم یہ نصیحت میں کوتاہی کرو تو تھوڑا سا نیچے کرلو، اگریہ بھی نہ مانو تو یہ بات جان لو کہ ٹخنوں میں تہبند کا کوئی حصہ نہیں ہے۔ یعنی ٹخنوں کو تہبند سے ڈھانپنا درست اور جائز نہیں ہے۔‘‘