Muslim99Muslim99

Musnad Ahmad · Book 8 · Chapter 307

مدینہ والوں کی روایات

حضرت علی بن شیبان کی حدیثیں۔

2 hadiths in this chapter

16297

Musnad Ahmad #16297

Sahih

(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ وَسُرَيْجٌ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُلَازِمُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَدْرٍ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَلِيّ حَدَّثَهُ، أَنَّ أَبَاهُ عَلِيَّ بْنَ شَيْبَانَ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ خَرَجَ وَافِدًا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَصَلَّيْنَا خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَحَ بِمُؤْخِرِ عَيْنَيْهِ إِلَى رَجُلٍ لَا يُقِيمُ صُلْبَهُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ إِنَّهُ لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا يُقِيمُ صُلْبَهُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ"، قَالَ: وَرَأَى رَجُلًا يُصَلِّي خَلْفَ الصَّفِّ، فَوَقَفَ حَتَّى انْصَرَفَ الرَّجُلُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اسْتَقْبِلْ صَلَاتَكَ، فَلَا صَلَاةَ لِرَجُلٍ فَرْدٍ خَلْفَ الصَّفِّ".

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت علی بن شیبان سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ کسی وفد کے ساتھ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے ہم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کن انکھیوں سے دیکھا تو ایک آدمی نے رکوع و سجود میں اپنی کمر کو سیدھا نہیں کیا تھا نماز سے فارغ ہو کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے مسلمانوں کی جماعت اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جس نے رکوع اور سجود کے درمیان اپنی پشت کو سیدھی نہیں کیا۔ اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کو دیکھا جو اکیلا صف کے پیچھے کھڑا نماز پڑھ رہا تھا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسے دیکھ کر رک گئے جب وہ نماز سے فارغ ہوا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا دوبارہ نماز پڑھو کیونکہ صف کے پیچھے تنہا کھڑے ہونے والے کی نماز نہیں ہوتی۔

16298

Musnad Ahmad #16298

Sahih

(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُلَازِمُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَدْرٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ ، عَنْ أَبِيهِ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ ، قَالَ: لَدَغَتْنِي عَقْرَبٌ عِنْدَ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" فَرَقَانِي، وَمَسَحَهَا".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا طلق سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مجھے ایک بچھونے ڈس لیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ پر دم کیا اور ہاتھ پھیرا۔