Muslim99Muslim99

Musnad Ahmad · Book 7 · Chapter 122

مکہ والوں کی روایات

حضرت نصر بن دہر کی حدیثیں۔

1 hadith in this chapter

15554

Musnad Ahmad #15554

Zaeef

(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلٍ عَوْفُ بْنُ أَبِي جَمِيلَةَ , عَنْ زَيْدٍ أَبِي الْقَمُوصِ ، عَنْ وَفْدِ عَبْدِ الْقَيْسِ , أَنَّهُمْ سَمِعُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْنَا مِنْ عِبَادِكَ الْمُنْتَخَبِينَ، الْغُرِّ الْمُحَجَّلِينَ، الْوَفْدِ الْمُتَقَبَّلِينَ" , قَالَ: فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا عِبَادُ اللَّهِ الْمُنْتَخَبُونَ؟ قَالَ:" عِبَادُ اللَّهِ الصَّالِحُونَ" , قَالُوا: فَمَا الْغُرُّ الْمُحَجَّلُونَ؟ قَالَ:" الَّذِينَ تَبيضُّ مِنْهُمْ مَوَاضِعُ الطُّهُورِ" , قَالُوا: فَمَا الْوَفْدُ الْمُتَقَبَّلُونَ؟ قَالَ:" وَفْدٌ يَفِدُونَ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ مَعَ نَبِيِّهِمْ إِلَى رَبِّهِمْ تَبَارَكَ وَتَعَالَى".

اردو ترجمہ · Urdu

وفد عبدالقیس کے لوگ کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اے اللہ ہمیں اپنے منتخب ومجمل اور وفد متقبل میں شمار فرما لوگوں نے پوچھا: یا رسول اللہ! اللہ کے منتخب بندے سے کیا مراد ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے نیک بندے مراد ہیں لوگوں نے پوچھا کہ یا رسول اللہ! گرمجل بندوں سے کیا مراد ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جن کے اعضاء وضو چمک رہے ہوں گے لوگوں نے پوچھا: یا رسول اللہ! وفد متقبل سے کیا مراد ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس امت کے وہ لوگ جو اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں وفد کی صوت میں حاضر ہوں گے۔