Muslim99Muslim99

Musnad Ahmad · Book 3 · Chapter 15

عشرہ مبشرہ اصحاب کے بعد صحابہ کی روایات

خارث بن خزمہ رضی اللہ عنہ کی روایات

1 hadith in this chapter

1715

Musnad Ahmad #1715

Zaeef

(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ ، عَنْ أَبِيهِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: أَتَى الْحَارِثُ بْنُ خَزَمَةَ بِهَاتَيْنِ الْآيَتَيْنِ مِنْ آخِرِ بَرَاءَةَ:" لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ سورة التوبة آية 128 إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَقَالَ: مَنْ مَعَكَ عَلَى هَذَا؟ قَالَ: لَا أَدْرِي وَاللَّهِ إِلَّا، أني أَشْهَدُ لَسَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَوَعَيْتُهَا وَحَفِظْتُهَا، فَقَالَ عُمَرُ: وَأَنَا أَشْهَدُ لَسَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: لَوْ كَانَتْ ثَلَاثَ آيَاتٍ، لَجَعَلْتُهَا سُورَةً عَلَى حِدَةٍ، فَانْظُرُوا سُورَةً مِنَ الْقُرْآنِ، فَضَعُوهَا فِيهَا، فَوَضَعْتُهَا فِي آخِرِ بَرَاءَةَ".

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عباد بن عبداللہ کہتے ہیں کہ سیدنا حارث بن خزمہ رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے پاس سورہ براءۃ کی دو آیتیں: «﴿لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنفُسِكُمْ . . . . .﴾» سے آخر تک لے کر آئے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس پر آپ کے ساتھ کون گواہ ہے؟ انہوں نے فرمایا: واللہ! مجھے اس کا تو پتہ نہیں، البتہ میں اس بات کی شہادت دیتا ہوں کہ ان آیات کو میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا اور یاد کر کے محفوظ کیا ہے، سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں بھی اس بات کی شہادت دیتا ہوں کہ میں نے بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسے سنا ہے، پھر فرمایا: اگر یہ تین آیتیں ہوتیں تو میں انہیں علیحدہ سورت کے طور پر شمار کر لیتا، اب قرآن کریم کی کسی سورت کو دیکھ کر اس میں یہ دو آیتیں رکھ دو، چنانچہ میں نے انہیں سورہ براءۃ کے آخر میں رکھ دیا۔