Muslim99Muslim99

Musnad Ahmad · Book 15 · Chapter 1222

قبائل سے روایات

حضرت ام حبیبہ بنت حجش کی حدیثیں

2 hadiths in this chapter

27445

Musnad Ahmad #27445

Sahih

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْحَرَّانِيُّ , عَنْ ابْنِ إِسْحَاقَ , عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ عُرْوَةَ , عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ جَحْشٍ , أَنَّهَا اسْتُحِيضَتْ , فَسَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , " فَأَمَرَهَا بِالْغُسْلِ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ , وَإِنْ كَانَتْ لَتَخْرُجُ مِنَ الْمِرْكَنِ , وَقَدْ عَلَتْ حُمْرَةُ الدَّمِ عَلَى الْمَاءِ , فَتُصَلِّي .

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور دم حیض کے مستقل جاری رہنے کی شکایت کی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ہر نماز کے وقت غسل کرنے کا حکم دیا، چنانچہ جب وہ ٹب سے باہر نکلتیں تو پانی پر سرخی غالب آ چکی ہوتی تھی، تاہم وہ نماز پڑھ لیتی تھیں، ان سے فرمایا یہ تو رگ کا خون ہے اس لئے یہ دیکھ لیا کرو کہ جب تمہارے ایام حیض کا وقت آ جائے تو نماز نہ پڑھا کرو اور جب وہ زمانہ گزر جائے تو اپنے آپ کو پاک سمجھ کر طہارت حاصل کیا کرو اور اگلے ایام تک نماز پڑھتی رہا کرو۔

27446

Musnad Ahmad #27446

Sahih

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ , عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ عَمْرَةَ , عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ جَحْشٍ , قَالَتْ: اسْتُحِضْتُ سَبْعَ سِنِينَ , فَاشْتَكَيْتُ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَتْ تِلْكَ بِالْحَيْضَةِ , وَلَكِنْ عِرْقٌ فَاغْتَسِلِي" , فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ , فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ فِي الْمِرْكَنِ , فَنَرَى صُفْرَةَ الدَّمِ فِي الْمِرْكَنِ .

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور دم ِ حیض کے مستقل جاری رہنے کی شکایت کی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”یہ حیض نہیں ہے، یہ تو ایک رگ کا خون ہے اس لئے تم غسل کر لیا کرو“، چنانچہ وہ ہر نماز کے وقت غسل کرتی تھیں اور جب وہ ٹب سے باہر نکلتیں تو ہم پانی کا رنگ سرخ دیکھتے تھے۔