Muslim99Muslim99

Musnad Ahmad · Book 15 · Chapter 1191

قبائل سے روایات

حضرت خولہ بنت قیس کی حدیثیں

2 hadiths in this chapter

27316

Musnad Ahmad #27316

See Details

حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ , قَالَ: حدثنا جَرِيرٌ يَعْنِي ابْنَ حَازِمٍ , عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ , عَنْ يُحَنَّسَ , أَنَّ حَمْزَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ لَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ , تَزَوَّجَ خَوْلَةَ بِنْتَ قَيْسِ بْنِ قَهْدٍ الْأَنْصَارِيَّةَ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ , قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَزُورُ حَمْزَةَ فِي بَيْتِهَا , وَكَانَتْ تُحَدِّثُهُ عَنْهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَادِيثَ , قَالَتْ: جَاءَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا , فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , بَلَغَنِي عَنْكَ أَنَّكَ تُحَدِّثُ أَنَّ لَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَوْضًا مَا بَيْنَ كَذَا إِلَى كَذَا؟ قَالَ: " أَجَلْ , وَأَحَبُّ النَّاسِ إِلَيَّ أَنْ يَرْوَى مِنْهُ قَوْمُكِ" , قَالَتْ: فَقَدَّمْتُ إِلَيْهِ بُرْمَةً فِيهَا خُبْزَةٌ أَوْ حَرِيرَةٌ , فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ فِي الْبُرْمَةِ لِيَأْكُلَ , فَاحْتَرَقَتْ أَصَابِعُهُ , فَقَالَ:" حَسِّ" , ثُمَّ قَالَ:" ابْنُ آدَمَ إِنْ أَصَابَهُ الْبَرْدُ , قَالَ: حَسِّ , وَإِنْ أَصَابَهُ الْحَرُّ , قَالَ: حَسِّ" .

اردو ترجمہ · Urdu

یحنس کہتے ہیں جب حضرت امیر حمزہ رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ تشریف لائے تو انہوں نے بنو نجار کی خاتون خولہ بنت قیس بن قہد انصاریہ سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خولہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث بیان کرتی تھیں، وہ کہتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے یہاں تشریف لائے، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے معلوم ہوا کہ آپ فرماتے ہیں قیامت کے دن آپ کا ایک حوض ہو گا، جس کی مسافت فلاں علاقے سے فلاں علاقے تک ہو گی؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ بات صحیح ہے اور اس سے سیراب ہونے والوں میں میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب تمہاری قوم ہو گی۔“ حضرت خولہ رضی اللہ عنہا مزید کہتی ہیں کہ پھر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک ہنڈیا لے کر حاضر ہوئی، جس میں خبزہ یا حریرہ تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا تناول فرمانے کے لئے ہنڈیا میں ہاتھ ڈالا تو اس کے گرم ہونے کی وجہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیاں جل گئیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے «حس» نکلا، پھر فرمایا: اگر ابن آدم کو ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے، تب بھی «حس» کہتا ہے اور اگر گرمی کا احساس ہوتا ہے، تب بھی «حس» کہتا ہے۔

27317

Musnad Ahmad #27317

Sahih

حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ , قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ , أَنَّ عُمَرَ بْنَ كَثِيرِ بْنِ أَفْلَحَ أَخْبَرَهُ , أَنَّهُ سَمِعَ عُبَيْدَ سَنُوطَا , يُحَدِّثُ , أَنَّهُ سَمِعَ خَوْلَةَ بِنْتَ قَيْسٍ , وَقَدْ قَالَ خَوْلَةُ الْأَنْصَارِيَّةُ الَّتِي كَانَتْ عِنْدَ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ , تُحَدِّثُ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى حَمْزَةَ بَيْتَهُ , فَتَذَاكَرُوا الدُّنْيَا , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ الدُّنْيَا خَضِرَةٌ حُلْوَةٌ , مَنْ أَخَذَهَا بِحَقِّهَا بُورِكَ لَهُ فِيهَا , وَرُبَّ مُتَخَوِّضٍ فِي مَالِ اللَّهِ وَمَالِ رَسُولِهِ , لَهُ النَّارُ يَوْمَ يَلْقَى اللَّهَ" .

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت خولہ بنت قیس رضی اللہ عنہا ”جو حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں“، سے مروی ہے کہ ایک دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے اور دنیا کا تذکرہ ہونے لگا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا سرسبز و شیریں ہے، جو شخص اسے اس کے حق کے ساتھ حاصل کرے گا اس کے لئے اس میں برکت ڈال دی جائے گی اور اللہ اور اس کے رسول کے مال میں بہت سے گھسنے والے ایسے ہیں جنہیں اللہ سے ملنے کے دن جہنم میں داخل کیا جائے گا۔“