Muslim99Muslim99

Musnad Ahmad · Book 13 · Chapter 1012

انصار صحابہ کی روایات

سلیمان بن عمرو بن الاحواس کی اپنی والدہ سے روایت رضی اللہ عنہما

3 hadiths in this chapter

23218

Musnad Ahmad #23218

Sahih

حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، لَا يَقْتُلْ بعْضُكُمْ بعْضًا، إِذَا رَمَيْتُمْ الْجَمْرَةَ فَارْمُوهَا بمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ" ، وَقُرِئَ عَلَيْهِ إِسْنَادُهُ: يَزِيدُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بنِ عَمْرِو بنِ الْأَحْوَصِ ، عَنْ أُمِّهِ ، يَعْنِي: عَنِ النَّبيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ام سلیمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ (میں نے دس ذی الحجہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بطن وادی سے جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارتے ہوئے دیکھا) اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے کہ اے لوگو! ایک دوسرے کو قتل نہ کرنا ایک دوسرے کو تکلیف نہ پہنچانا اور جب جمرات کی رمی کرو تو اس کے لئے ٹھیکری کی کنکریاں استعمال کرو۔

23219

Musnad Ahmad #23219

Sahih

حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبرَنَا لَيْثٌ ، عَنْ عَبدِ اللَّهِ بنِ شَدَّادٍ ، عَنْ أُمِّ جُنْدُب الْأَزْدِيَّةِ ، أَنَّها سَمِعَتْ النَّبيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيْثُ أَفَاضَ قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، عَلَيْكُمْ بالسَّكِينَةِ وَالْوَقَارِ، وَعَلَيْكُمْ بمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ" .

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ام جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ عرفات سے واپسی پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لوگو! اپنے اوپر سکون اور وقار کو لازم کرلو اور جب جمرات کی رمی کرو تو اس کے لئے ٹھیکری کی کنکریاں استعمال کرو۔

23220

Musnad Ahmad #23220

Sahih

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بنُ إِسْحَاقَ ، أَخْبرَنَا عَبدُ اللَّهِ ، أَخْبرَنَا مُحَمَّدُ بنُ عَبدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مَنْصُورِ بنِ عَبدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ أُمِّ عُثْمَانَ ابنَةِ سُفْيَانَ وَهِيَ أُمُّ بنِي شَيْبةَ الْأَكَابرِ ، قَالَ: مُحَمَّدُ بنُ عَبدِ الرَّحْمَنِ: وَقَدْ بايَعَتْ النَّبيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ النَّبيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا شَيْبةَ فَفَتَحَ، فَلَمَّا دَخَلَ الْبيْتَ وَرَجَعَ وَفَرَغَ وَرَجَعَ شَيْبةُ، إِذَا رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْ أَجِب، فَأَتَاهُ فَقَالَ: " إِنِّي رَأَيْتُ فِي الْبيْتِ قَرْنًا فَغَيِّبهُ"، قَالَ مَنْصُورٌ: فحَدَّثَنِي عَبدُ اللَّهِ بنُ مُسَافِعٍ، عَنْ أُمِّي، عَنْ أُمِّ عُثْمَانَ ابنَةِ سُفْيَانَ، أَنَّ النَّبيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ فِي الْحَدِيثِ:" فَإِنَّهُ لَا يَنْبغِي أَنْ يَكُونَ فِي الْبيْتِ شَيْءٌ يُلْهِي الْمُصَلِّينَ" .

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ام عثمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شیبہ کو بلایا اور خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا بیت اللہ میں داخل ہوئے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہو کر چلے گئے تو شیبہ بھی واپس چلے گئے اس اثناء میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک قاصد شیبہ کو بلانے کے لئے دوبارہ آگیا وہ دوبارہ حاضر ہوئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے بیت اللہ میں ایک سینگ دیکھا ہے تم اسے وہاں سے غائب کردو اور ایک روایت میں یہ بھی اضافہ ہے کہ بیت اللہ میں کوئی ایسی چیز نہیں ہونی چاہئے جو نمازیوں کو غافل کر دے۔