Muslim99Muslim99

Musnad Ahmad · Book 13 · Chapter 1008

انصار صحابہ کی روایات

ایک عورت کی احادیث، رضی اللہ عنہ

6 hadiths in this chapter

23200

Musnad Ahmad #23200

Sahih

حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ زَيْدِ بنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَمْرِو بنِ مُعَاذٍ الْأَشْهَلِيِّ ، عَنْ جَدَّتِهِ أَنَّها قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا نِسَاءَ الْمُؤْمِنَاتِ، لَا تَحْقِرَنَّ إِحْدَاكُنَّ لِجَارَتِهَا وَلَوْ كُرَاعُ شَاةٍ مُحْرَقًٌا" .

اردو ترجمہ · Urdu

ایک خاتون صحابیہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے مومن عورتو! تم میں سے کوئی اپنی پڑوسن کی بھیجی ہوئی کسی چیز کو " خواہ وہ بکری کا جلا ہوا کھر ہی ہو " حقیر نہ سمجھے۔

23235

Musnad Ahmad #23235

Zaeef

حَدَّثَنَا يَزِيدُ بنُ هَارُونَ ، أَخْبرَنَا مُحَمَّدُ بنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ ضَمْرَةَ بنِ سَعِيدٍ ، عَنْ جَدَّتِهِ ، عَنِ امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِهِمْ، قَالَ: وَقَدْ كَانَتْ صَلَّتْ الْقِبلَتَيْنِ مَعَ النَّبيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لِي: " اخْتَضِبي، تَتْرُكُ إِحْدَاكُنَّ الْخِضَاب حَتَّى تَكُونَ يَدُهَا كَيَدِ الرَّجُلِ" ، قَالَتْ: فَمَا تَرَكَتْ الْخِضَاب حَتَّى لَقِيَتْ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَإِنْ كَانَتْ لَتَخْتَضِب وَإِنَّهَا لَابنَةُ ثَمَانِينَ.

اردو ترجمہ · Urdu

ایک خاتون (جنہیں دونوں قبلوں کی طرف نماز پڑھنے کا شرف حاصل ہے) کہتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے یہاں تشریف لائے اور مجھ سے فرمایا مہندی لگایا کرو تم لوگ مہندی لگاناچھوڑ دیتی ہو اور تمہارے ہاتھ مردوں کے ہاتھ کی طرح ہوجاتے ہیں میں نے اس کے بعد سے مہندی لگانا کبھی نہیں چھوڑی اور میں ایسا ہی کروں گی تاآنکہ اللہ سے جاملوں راوی کہتے ہیں کہ وہ اسی سال کی عمر میں بھی مہندی لگایا کرتی تھیں۔

23236

Musnad Ahmad #23236

Zaeef

حَدَّثَنَا هَيْثَمٌ يَعْنِي ابنَ خَارِجَةَ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بنُ مَيْسَرَةَ ، عَنِ ابنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ أَبي ثِفِالٍ الْمُزَنِيِّ أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَباحَ بنَ عَبدِ الرَّحْمَنِ بنِ حُوَيْطِب ، يَقُولُ: حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي أَنَّها سَمِعَتْ أَباهَا يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ، وَلَا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرْ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ، وَلَا يُؤْمِنُ باللَّهِ مَنْ لَا يُؤْمِنُ بي، وَلَا يُؤْمِنُ بي مَنْ لَا يُحِب الْأَنْصَارَ" .

اردو ترجمہ · Urdu

رباح بن عبدالرحمن اپنی دادی کے حوالے سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے والد سے سنا ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جس کا وضو نہ ہو اور اس شخص کا وضو نہیں ہوتا جو اس میں اللہ کا نام نہ لے اور وہ شخص اللہ پر ایمان رکھنے والا نہیں ہوسکتا جو مجھ پر ایمان نہ لائے اور وہ شخص مجھ پر ایمان رکھنے والا نہیں ہوسکتا جو انصار سے محبت نہ کرے۔

23237

Musnad Ahmad #23237

See Details

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سَعِيدُ بنُ خُثَيْمٍ أَبو مَعْمَرٍ الْهِلَالِيُّ ، حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي رِبعِيَّةُ ابنَةُ عِيَاضٍ الْكِلَابيَّةُ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ عَلِيًّا ، يَقُولُ: " كُلُوا الرُّمَّانَ بشَحْمِهِ، فَإِنَّهُ دِباغُ الْمَعِدَةِ" .

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ انار کو چھلکے سمیت کھایا کرو کیونکہ یہ معدے کے لئے دباغت کا کام دیتا ہے۔

23238

Musnad Ahmad #23238

Zaeef

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ صَباحٍ ، عَنْ أَشْرَسَ ، قَالَ: سُئِلَ ابنُ عَباسٍ عَنِ الْمَدِّ وَالْجَزْرِ، فقال: " إِنَّ مَلَكًا مُوَكَّلٌ بقَامُوسِ الْبحْرِ، فَإِذَا وَضَعَ رِجْلَهُ فَاضَتْ، وَإِذَا رَفَعَهَا غَاضَتْ" ، وقَالَ عبد الله بن أحمد: حَدَّثَنِي إِبرَاهِيمُ بنُ دِينَارٍ ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بنُ صَباحٍ ، عَنْ أَبيهِ ، عَنْ أَشْرَسَ ، عَنِ ابنِ عَباسٍ ، مِثْلَهُ.

اردو ترجمہ · Urdu

اشرس کہتے ہیں کہ کسی شخص نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے سمندر کے مدوجزر کے متعلق پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ ایک فرشتہ سطح سمندر پر مامور ہے جب وہ سمندر میں اپنا پاؤں رکھتا ہے تو سمندر بہہ پڑتا ہے اور جب وہ اپنا پاؤں باہر نکالتا ہے تو سمندر نیچے چلا جاتا ہے۔

23239

Musnad Ahmad #23239

Zaeef

حَدَّثَنَا سُفْيَانُ يَعْنِي ابنَ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مُوسَى بنِ أَبي عَيسى ، " أَنَّ مَرْيَمَ فَقَدَتْ عِيسَى عَلَيْهِ السَّلَام، فَدَارَتْ تَطَلَبهِ، فَلَقِيَتْ حَائِكًا فَلَمْ يُرْشِدْهَا، فَدَعَتْ عَلَيْهِ، فَلَا تَزَالُ تَرَاهُ تَائِهًا، فَلَقِيَتْ خَيَّاطًا فَأَرْشَدَهَا، فَدَعَتْ لَهُ" ، فَهُمْ يُؤْنَسُ إِلَيْهِمْ، أَيْ: يُجْلَسُ إِلَيْهِمْ.

اردو ترجمہ · Urdu

موسیٰ بن ابی عیسیٰ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام گم ہوگئے حضرت مریم (علیہا السلام) ان کی تلاش میں نکلیں تو راستے میں ایک جولاہا ملا لیکن وہ انہیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق کچھ نہ بتاسکا حضرت مریم (علیہا السلام) نے اس کے لئے سخت الفاظ کہہ دیئے یہی وجہ ہے کہ تم جو لا ہے کو ہمیشہ حیران و پریشان دیکھو گے پھر ایک درزی ملا جس نے ان کی رہنمائی کردی تو حضرت مریم (علیہا السلام) نے اس کے حق میں دعا فرمائی اسی وجہ سے لوگ ان کے پاس جا کر بیٹھتے ہیں۔